جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

ڈنمارک میں پونے 2 کروڑ آبی نیولے تلف کرنے کا حکم واپس، ایک ہفتے میں 25 لاکھ تلف – جلد بازی میں جاری حکم پر وزیراعظم کی معافی

ڈنمارک میں پونے 2 کروڑ آبی نیولے تلف کرنے کا حکم واپس، ایک ہفتے میں 25 لاکھ تلف – جلد بازی میں جاری حکم پر وزیراعظم کی معافی

سیاست
ڈنمارک کی وزیراعظم میتےفریڈیرکسن نے کورونا کے خوف کے باعث پچیس لاکھ آبی نیولے مروانے کے بعد حکم واپس لے لیا ہے، اور قوم سے معذرت کی ہے۔ ڈنمارک میں کچھ محققین نے شبہے کا اظہار کیا تھا کہ کورونا کی ایک تبدیل شدہ قسم آبی نیولے کے ذریعے پھیل سکتی ہے، جس پر وزیراعظم نے 4 نومبر کو ملک میں موجود تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ آبی نیولے مار ڈالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ چاہے ہم خوف کی وجہ سے جلدی میں تھے لیکن ہمیں یہ علم ہونا چاہیے تھا کہ اس حکم کے لیے مجھے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے، مجھے علم نہ تھا، میں معذرت چاہتی ہوں۔ لیکن وزیراعظم کی معذرت سے پہلے ہی پچیس لاکھ آبی نیولے مار دیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تلف کیے جانے والے آبی جانور کی تعداد کئی زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس تحقیق میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کورونا وا...
بغداد میں داعش کا حملہ: 5 حکومتی اتحادی قبائلیوں سمیت 11 شہری ہلاک، 8 زخمی

بغداد میں داعش کا حملہ: 5 حکومتی اتحادی قبائلیوں سمیت 11 شہری ہلاک، 8 زخمی

سیاست
عراق میں داعش کے حملے میں مقامی قبیلے کے 5 اور 6 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حملہ شہر کی اہم شاہراہ کی راہداری پر قائم چیک پوسٹ پر کیا گیا تھا، جسے داعش اپنے قبضے میں لینا چاہتی تھی۔ حملہ شہر کے جنوب میں ہوائی اڈے سے صرف 22 کلومیٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔ خبروں کے مطابق حملہ آور چار گاڑیوں میں آئے اور انہوں نے اچانک گولیاں اور گرنیڈ برسانا شروع کر دیے، مقامی آبادی مدد کو بھاگی، جسے دیکھ حملہ آور موقعے سے فرار ہو گئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادی قبائل کے خون کو یوں ضائع نہیں ہونے دیں گے اور حملہ آوروں کا پیچھا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عراقی حکومت نے داعش کے خلاف دسمبر 2017 میں فتح کا اعلان کیا تھا، جو ملک کے ایک تہائی حصے پر 2014 سے 2017 تک قابض رہی اور ملک سمیت دنیا بھر میں امن کا مسئلہ بنائے رکھا۔ ...
متحدہ عرب امارات: شراب، زناء اور غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

متحدہ عرب امارات: شراب، زناء اور غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

سیاست
متحدہ عرب امارات نے اسلامی قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے شراب نوشی اور مرد و خواتین کے شادی کے بغیر ساتھ رہنے کے قوانین ختم کر دیے ہیں، جبکہ غیرت کے نام پر قتل میں نرم سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے قتل کے برابر جرم کے طور پر دیکھنے اور سزا دینے کے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اماراتی حکومت نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا مقصد متحدہ امارات کی برداشت کی پالیسی کو آگے بڑھانا ہے اور اس سے ریاست کو سماجی و معاشی ترقی بھی ملے گی۔ نئے قانون کے تحت غیرت کے نام پر قتل میں قاتل کو کم سزا کے قانون کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب اسے قتل کے برابرسزا دی جائے گی۔ شراب اور زناء کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کو شراب رکھنے، بیچنے اور پینے  کی اجازت ہو گی، جبکہ مرد و خواتین شادی کے بغیر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق بظاہر اقدا...
شریعت، قومی قوانین سے بالاتر ہے: 57٪ فرانسیسی مسلم نوجوانوں کی رائے

شریعت، قومی قوانین سے بالاتر ہے: 57٪ فرانسیسی مسلم نوجوانوں کی رائے

سیاست
فرانس میں کیے جانے والے ایک نئے عوامی سروے کے مطابق فرانسیسی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں اور دیگر فرانسیسی شہریوں میں فکری تفریق بڑھتی جا رہی ہے۔ سروے کے مطابق ملک کی 57 فیصد مسلم آبادی فرانسیسی قوانین کو شریعت سے کم تر سمجھتی ہے۔ آئی ایف او پی کی سروے رپورٹ کے مطابق 25 سال سے کم عمر 57 فیصد مسلمان نوجوان شریعت کو فرانسیسی قانون سے اہم اور بالاتر مانتے ہیں اور اس تناسب میں 2016 کی نسبت 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ عمر کی تفریق کے بغیر 38 فیصد مسلمان شریعت کے بارے میں نواجوانوں جیسی رائے رکھتے ہیں۔ دوسری طرف کیتھولک عیسائیوں میں صرف 15 فیصد کے مطابق مذہبی قوانین ریاستی قوانین سے بالاتر ہیں۔ فرانسیسی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سے عیاں ہوتا ہے کہ سروے کے متعدد سوالات فرانس میں سیموئل پیٹی نامی استاد کے سر قلم کرنے کے واقع سے متعلق تھے۔ جس میں استاد نے آزادی اظہار کا درس دیتے ہوئے طلباء ...
امریکی انتخابات: جوبائیڈن کا میڈیا خبروں کی بنیاد پر فتح کا اعلان، صدر ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ مسترد – کہا میڈیا اور ڈیموکریٹ کا اتحاد نہیں، قانونی ووٹ صدر کا انتخاب کریں گے

امریکی انتخابات: جوبائیڈن کا میڈیا خبروں کی بنیاد پر فتح کا اعلان، صدر ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ مسترد – کہا میڈیا اور ڈیموکریٹ کا اتحاد نہیں، قانونی ووٹ صدر کا انتخاب کریں گے

سیاست
امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نے میڈیا رپورٹنگ کی بنیاد پر فتح کا دعویٰ کر دیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی فاتح کو ہی امریکہ کا صدر بننے کی اجازت دیں گے۔ https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682?s=20 ایسوسیئیٹڈ پریس نے پنسلوینیا سے مبینہ فتح کی خبر دیتے ہوئے جوبائیڈن کو مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار دیا تھا جس پر حزب اختلاف کے امیدوار جو بائیڈن نے بھی فوری فتح کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے، انکے بھی جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔ صورتحال پر اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اپنے میڈیا اتحادیوں کی مدد سے فتح کا جھوٹا اعلان کر رہے ہیں۔ غیر قانونی ووٹوں اور میڈیا میں حاصل کی گئی اس فتح کو انکی قانونی ٹیم...
امریکی سپریم کورٹ کا ریاست پنسلوینیا میں تاخیر سے ڈالے جانے والے ڈاک ووٹوں کو الگ کرنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ کا ریاست پنسلوینیا میں تاخیر سے ڈالے جانے والے ڈاک ووٹوں کو الگ کرنے کا حکم

سیاست
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی استدعا قبول کرتے ہوئے ریاست پنسلوینیا میں مقررہ وقت سے بعد میں آنے والے ووٹوں کو الگ سے گننے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سیموئل آلیتو نے حکم میں کہا ہے کہ تمام حلقے اکتوبر 28 سے یکم نومبر کے درمیان دی جانے والی ہدایات کے مطابق صرف انتخابات کے دن کی شام 8 بجے تک آنے والے ووٹوں کو ووٹ تصور کریں اور اس کے بعد ڈالے جانے والے ووٹوں کو الگ سے گنا اور محفوظ رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے حزب اختلاف کو ہفتے کی شام تک اعتراض جمع کروانے کی اجازت بھی دی ہے۔ https://twitter.com/michellemalkin/status/1324882612087746561?s=20 صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے ووٹوں پر متعدد اعتراضات کیے ہیں، جن میں سے تاخیر سے ڈالے جانے والے ووٹوں کے شامل ہونے اور انکے پولنگ ایجنٹوں کے بغیر ووٹوں کی گنتی کے الزامات زیادہ نمایاں ہیں۔ اب تک عدالت نے ایک ریاست میں انکی د...
ایتھوپیا میں فوج نے شمالی علاقے میں ملک کی سابق حکمران جماعت کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی

ایتھوپیا میں فوج نے شمالی علاقے میں ملک کی سابق حکمران جماعت کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی

سیاست
ایتھوپیا کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عابی احمد کے ملک کے شمالی علاقے تِغڑے میں ریاستی عملداری بحال کرنے کے لیے فوج بھیجنے کی حمایت کر دی ہے۔ ریاستی اسمبلی نے وزیراعظم کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے 6 ماہ کے لیے شمالی علاقے میں فوج تعینات کرنے کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم عابی احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کے فوج پر حملے کو قطعاً برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کا الزام ہے کہ تِغرے کی مقامی پارٹی کے عسکری گروہ نے چند روز قبل ایک عسکری چھاؤنی پر حملے کے دوران دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی نے حملے سے انکار کیا ہے۔ مقامی جماعت نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تِغرے میں مقیم فوج ان کے ساتھ ہے اور رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ تعاون بھی کرتی ہے، جس کا مقصد ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری فوج ریاست اور صرف من...
ویانا میں نسل پرست گروہ کا مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ: ملک بدر کرنے اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ

ویانا میں نسل پرست گروہ کا مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ: ملک بدر کرنے اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ

سیاست
ویانا میں نسل پرست گروہ نے 2 نومبر کو ہوئے دہشت گرد حملے کے نام پر مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گروہ کے کارکنان نے نسلی تعصب کی علامات، جھنڈے اور مشعال اٹھا رکھی تھیں، جبکہ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ بھی کیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=iqlEFLGKgmg روسی میڈیا کے مطابق گروہ کو مظاہرے کے دوران سوشلسٹ نظریات کے حامل ایک گروہ کا سامنا کرنا پڑا جس نے نسل پرست گروہ کو متعصب، نازی اور فسادی کہا۔ ...
ریاست مشی گن میں بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے ملازم کا سربراہ پر تاخیر سے آنے والے ووٹوں پر پرانی تاریخ ڈالنے کے حکم کا الزام، تحقیقات شروع

ریاست مشی گن میں بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے ملازم کا سربراہ پر تاخیر سے آنے والے ووٹوں پر پرانی تاریخ ڈالنے کے حکم کا الزام، تحقیقات شروع

سیاست
امریکی انتخابات میں تنازعے کے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مشی گن میں ایک معروف ڈاک کمپنی میں کام کرنے والے ملازم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکے سربراہ نے اسے اور عملے کے دیگر افراد کو تاخیر سے پہنچنے والے ووٹوں پر پچھلی تاریخ ڈالنے کا حکم دیا۔ ملازم کے دعوے پر کمپنی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا پر انکشاف کو ویریٹاس منصوبے کے سامنے آجانے کا نام دیا گیا ہے۔ ویریٹاس سافٹ ویئر کے شعبے میں ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو کمپنیوں کی خاص ضروریات کے تحت انکی معلومات اور سافٹ ویئر میں حساس اور خفیہ تبدیلیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ملازم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسے اور اسکے دیگر ساتھیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ بدھ تک ڈاک کے ذریعے آنے والے تمام ووٹوں کو الگ رکھیں، اور شام کو ان سب پر پچھلی تاریخوں کی مہر لگا دیں۔ https://twitter.com/JamesOKeefeIII/status/1324174186366074880?s=20 ...
صدر ٹرمپ نے جارجیا میں تاخیر سے آنے والے غیر حاضر اور ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی

صدر ٹرمپ نے جارجیا میں تاخیر سے آنے والے غیر حاضر اور ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے ریاست جارجیا میں غیر موجود افراد اور تاخیر سے ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں کو شامل نہ کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی ہے۔ یوں ریپبلکن کی جانب سے انتخابی عمل میں دھاندلی کو لے کر اب تک یہ تیسری درخواست ہے۔ https://twitter.com/TocRadio/status/1324149551570296832?s=20 واضح رہے کہ جارجیا میں 2 لاکھ سے زائد غیر حاضر اور ڈاک سے آنے والے ووٹ ہیں جنہیں اب تک گنا نہیں گیا، جبکہ مزید ووٹوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریپبلکن کارکنان نے مقامی سطح پردھاندلی کی کوشش کو پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درخواست میں فوری ووٹوں کی گنتی رکوانے کا کہا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دن 7 بجے کے بعد ڈاک کے ذریعے آںے والے ووٹوں کو الگ کرنے کی استدعا کی ہے۔ https://twitter.com/JDiamond1/status/1324142698081755142?s=...

Contact Us