Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

چین کا بڑھتے مغربی دباؤ پر شدید ردعمل: برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

چین کا بڑھتے مغربی دباؤ پر شدید ردعمل: برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

عالمی
برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے کی برطرفی کا اعلان سامنے آیا ہے، جس پر چین نے انگلش حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو منسوخ کرنے پر اسے سخت نتائج برداشت کرنا پڑیں گے۔ دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں چین کے سفیر نے برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے سے دستبردار ہونے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے برطانیہ کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ چین کی مزاحمت کی وجہ برطانیہ کی جانب سے قانون کو ہانگ کانگ میں جرائم کے بعد برطانیہ میں پناہ ڈھونڈنے کی آڑ میں استعمال کرنے کی ممکنہ کوشش ہے۔ جبکہ برطانیہ ہانگ کانگ سے تین ملین یعنی تیس لاکھ افراد کو برطانیہ کی شہریت دینے کا عندیا بھی دے چکا ہے، اور چند د...
لیبیا خانہ جنگی میں حالات کشیدہ – ترکی کے بعد مصر بھی فوج اتارنے کو تیار: مسلم  ممالک میں ٹکراؤ کا خطرہ

لیبیا خانہ جنگی میں حالات کشیدہ – ترکی کے بعد مصر بھی فوج اتارنے کو تیار: مسلم ممالک میں ٹکراؤ کا خطرہ

روس دنیا میں, عالمی
 لیبیا میں 2011 میں نیٹو کی فوجی مداخلت نے ملک کے معروف حکمران معمر قذافی کا تحتہ تو الٹ دیا تاہم 9 سال گزرنے کے باوجود ملک کی سیاسی و دفاعی صورتحال دگرگوں ہے۔ لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں قائم ہیں۔ بڑے قومی اتحاد (جی این او) کو ترکی، اٹلی اور قطر کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ طور پر کسی حد تک روس کے علاوہ دیگرعالمی طاقتوں اور اداروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا کی قومی فوج (ایل این اے) کو بڑی عالمی طاقتوں کی حمایت تو حاصل نہیں تاہم روس، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک اس گروہ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ چند ماہ قبل ترکی، قطر اور اٹلی کے حمایت یافتہ گروہ نے ترک فوج کی براہ راست مداخلت سے خانہ جنگی کا پانسہ پلٹا تو مخالف گروہ کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آیا۔ تاہم کسی قسم کی سنوائی نہ ہونے پر بالآخر مصر نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور قومی پارلیمان م...
چین کے مشرقی علاقوں میں سیلابی  صورتحال: آبادی کو بچانے کیلیے ڈیم دھماکے سے اڑا دیا

چین کے مشرقی علاقوں میں سیلابی صورتحال: آبادی کو بچانے کیلیے ڈیم دھماکے سے اڑا دیا

عالمی
چینی حکام نے انسانی آبادی نقصان سے بچانے کے لیے مشرقی صوبے انہوئی میں سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے قیمتی ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق مقامی آبادی کو بچانے کے لیے انہوئی میں دریائے چو پر قائم  ڈیم کا ایک حصہ پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اسے دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔ اقدام بروز اتوار کیا گیا جس کے بعد مقامی آبادی کو محفوظ ہونے کی خوشنید سنا دی گئی ہے۔ چینی اقدام سے پانی کی سطح میں تقریباً سوا دو فٹ یعنی 28 انچ کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیم سے نکلنے والے پانی کا رخ علاقے میں موجود دو بڑے تالابوں کی جانب کردیا گیا ہے۔ چین کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق ہفتے کے روز سے انہوئی صوبے میں 35 دریا اور جھیلوں میں پانی خطرناک سطح سے بلند ہوچکا ہے۔ جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پانی کی سطح سیلابی خطرے کے نشان سے 49 فٹ بلند ہونے کے بعد چین کے سب سے بڑے ت...
چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان  ڈاکٹر لی مینگ ین

چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان ڈاکٹر لی مینگ ین

COVID-19, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, طب, عالمی, کورونا
چینی حکومت کو کوروناوائرس کے حوالے سے پہلے ہی معلومات تھیں مگر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ چین نے اس کے حوالے سے معلومات بھی دنیا سے چھپائیں۔ اس بات کا دعویٰ ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے شعبہ وائرولوجی کی سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے لی مینگ ین نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عالمی وبا سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی درست اور بر وقت قدم نہیں اٹھایا۔ یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل کر ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر کا عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس، جو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک لیبارٹری کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں، کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب چینی حکومت نے کور...
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

news, Urdu, world عالمی خبریں, آرتھوڈاکس عیسائی, امریکہ, چین, عالمی
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوے کے ملازمین اورانجینئروں کو ویزا دینے کےلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع  کے دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ  چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم  کا رویہ امریکی عوام اور حکام  کے لئے شرم کا باعث ہے۔ هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام او...
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی جوانوں کی  کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی جوانوں کی کونسل کا مستقل رکن بن گیا

pakistan پاکستان, باہمی تعلقات, پاکستان دنیا میں
اسلام آباد: نوجوان امور سے متعلق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعرات کو ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے ۔ اس حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔ ڈار نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اب ایس سی او یوتھ کونسل کے اجلاسوں اور اس کے پروگراموں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائندے کونسل کے ہنر مندی کےترقیاتی پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔ جون 2006 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ذریعہ ایک تجویز پیش کرنے کے بعد ایس سی او کی یوتھ کونسل تشکیل دی گئی تھی۔ مئی 2007 میں بیجنگ میں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں کونسل کے تصور کی نمائندگی کی گئی تھی۔اکتوبر 2008 میں سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں یوتھ کونسل ک...
ٹویٹر پر ڈیجیٹل ڈبل شاہ کا وار: معروف شخصیات کے نام پر رقم دوگنی کرنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں لوٹ کر غائب

ٹویٹر پر ڈیجیٹل ڈبل شاہ کا وار: معروف شخصیات کے نام پر رقم دوگنی کرنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں لوٹ کر غائب

عالمی
نامعلوم ہیکر نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائیڈن اور ایلن مسک سمیت ایپل کمپنی کے ٹویٹر کھاتے ہیک کرکے دنیا بھر سے بھولی مگر لالچی عوام سے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے۔ ٹویٹر پر اس وقت افراتفری  پھیل گئی جب امریکا کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹویٹر کھاتے ہیک کر لیے گئے اور بٹکوئن کے ذریعے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے گئے۔ ہیکر نے ہیک کیے گئے کھاتوں سے پیغام جاری کیا کہ جو کوئی اسے اس کے دیے گئے بٹکوئن کے پتے پر رقم بھیجے گا، جواب میں اسے اسکی رقم کا دوگنا واپس کیا جائے گا۔ ہیکر نے بٹکوئن کے پتے کریپٹو فار لائف نامی کھاتے کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا تھا، اور جتنی دیر یہ کھاتہ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم منتقل ہو چکی تھی، لوگ اس وجہ سے بھی اسے حقیقی سمجھتے رہے کیونکہ...
جنوبی ایشیائی ممالک کے بعد ایران نے  بھی ہندوستان سے نظریں پھیر لیں: چابہار ریلوے منصوبے سےبھارت باہر

جنوبی ایشیائی ممالک کے بعد ایران نے بھی ہندوستان سے نظریں پھیر لیں: چابہار ریلوے منصوبے سےبھارت باہر

باہمی تعلقات
سرمایہ کاری کے وعدے اور تاخیری حربے - ہندوستان کی ایران کے ساتھ کشمیر جیسی پالیسی کو ایران نے مسترد کر دیا۔ خطے کے اہم تذویراتی اور ترقیاتی منصوبے چابہار سے ہندوستان باہر - لوک سبھا میں بھی شور، کانگریس کی مودی کی سفارت کاری پر کڑی تنقید۔ ایران نے 2016 میں افغانستان تک رسائی کے لیے ایران سے چابہار میں سرمایہ کاری کرنے اور علاقے میں بندرگاہ کو نئی طرز پر تعمیر کرنے اور زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس سلسلے میں باقائدہ معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔ تاہم 4 سال گزر جانے کے باوجود خصوصاً افغانستان میں شدید ندامت کے بعد ہندوستان نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر ایران نے ہندوستان کو منصوبے سے نکال باہر کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ہندوستان نے ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانا تھی۔ تاہم اب ایران منصوبے کو اپنی مدد آپ کے ...
امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

عالمی
گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ نے کورونا وباء کے پیش نظر امریکہ میں زیر تعلیم ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے درس آن لائن ہو رہے تھے۔ فیصلے کے تحت طلباء کے ویزے منسوخ کرکے انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی سخت پالیسی کو اپنانے کا عندیا بھی دیا گیا تھا تاہم طلبہ کی جانب سے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار سامنے آںے پر انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر کچھ تعلیمی اداروں نے بھی احتجاج کیا اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اس سے قبل ہی انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا اور طلبہ کو اطلاع دے دی گئی کہ اب انہیں انتظامیہ کی جانب سے انہیں زبردستی وطن واپس نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی انہیں امریکہ میں رکنے کے لیے تعلیمی ادارے یا مضمون بدلنے کی ضرورت ہے۔ ...
چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

تجارت, عالمی, فن/ٹیکنالوجی
مغربی ممالک پر چین کی طاقت کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی چینی  ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حرکتوں سے صرف لبرل خیالات پر مبنی مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہورہی ہے جس کے تحت وہ پوری دنیا میں آزاد مارکیٹ کا پرچار کرتے رہے اور عرصہ دراز تک دنیا کو من چاہے انداز میں  لوٹنے کا سلسلہ  جاری  رکھا  اور اب  صرف ایک مدمقابل سامنے آنے پر ایسے بھونڈے  ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں کہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں خرید  سکیں گی۔ اور تو اور موبائل فون کمپنیاں 2027 تک اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانے کی ...

Contact Us