ہندوستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی محکمہ خزانہ
امریکی محکمہ خزانہ کی ایک تازہ دستاویزی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سرکاری بینکوں سمیت متعدد کمرشل بینک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ترسیلات کا یہ نیٹ ورک خصوصی طور پر خطے میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے کم از کم 44 بینک اور متعدد امیر افراد انفرادی طور پر بھی مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فِن سینٹ کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 3201 مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالر یعنی ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ کی غیر قانونی مالی ترسیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی مالیت کی ترسیلات کی وجوہات جاننے کی کوشش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مالی بدعنوانی، خطے میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2017 کے دوران متعدد ہندوستانی اخبارات بھی اس طرف اشارہ دیتے رہے ہیں۔
...