Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اردو نیوز

فرانس: اسکول طالبات پر ابایہ پہننے پر بھی پابندی عائد

فرانس: اسکول طالبات پر ابایہ پہننے پر بھی پابندی عائد

اردو نیوز, رہن سہن
فرانس نے اسکول طالبات پر ابایہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی قانون سازی میں ماہ ستمبر سے اسکول طالبات ابایہ نہیں پہن سکیں گی۔ فرانس کے وزیر تعلیم نے نئے قانون کے جواز میں کہا ہے کہ ابایہ سیکولر تعلیم کے منافی ہے اس لیے فرانس میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیکولریت کی تعلیم اسکول سے ہی دی جانی چاہیے اور ابایہ کا استعمال اس میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ابایہ غیر مسلم طالبات کو مسلم طالبات کے حوالے سے خاص فکر میں مبتلا کرنے کا باعث بھی بنتا ہے اور جماعت میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔ سال 2004 میں فرانس نے تعلیمی اداروں میں ہر طرح کی مذہبی علامت پر پابندی لگا دی تھی جس کے تحت مسلمان طالبات پر سکارف، یہودی طلباء پر کپاہ اور عیسائی طلباء پر نمایاں صلیب لٹکانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، فرانس میں تب سے ہی مذہبی رحجان رکھنے ...
امریکہ نے جرائم پیشہ افراد اور شہریوں کے چندے میں دیے ہتھیار بھی یوکرین بھیجنا شروع کر دیے

امریکہ نے جرائم پیشہ افراد اور شہریوں کے چندے میں دیے ہتھیار بھی یوکرین بھیجنا شروع کر دیے

اردو نیوز, عالمی
یوکرینی حکام نے امریکہ کی جانب سے چھوٹے خودکار اسلحے کی ترسیل موصول کی ہے جس میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد سے چھینے گئے ہتھیاروں کے علاوہ شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر جمع کرائے گئے ہتھیار شامل ہیں۔ اس موقع پر یوکرینی حکام نے امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہتھیاروں کا جرائم میں استعمال ہونے کے بجائے بہترین استعمال ہے۔ یوکرین نے ہتھیاروں کی تعداد یا اقسام کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی البتہ کچھ ذرائع کے مطابق حالیہ تعداد ۱۰۰ سے زائد چھوٹے ہتھیاروں اور ڈیڑھ لاجھ سے زائد گولیوں پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں یوکرین کے لیے ہتھیار جمع کرنے کی باقائدہ مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے لیے شہری اقر مقامی تنظیمیں باقائدہ چندہ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ میامی کی پولیس نے اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد سے چھینی گئی بندوقیں بھی چندے میں کروائی ہیں جن کی پہلی کھیپ یوکرین بھیج ...
ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

اردو نیوز, نظامت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے تنبیہ کی ہے کہ دنیا کو لپیٹ میں لینے والی اگلی وباء کووڈ-19 سے بھی زیادہ متعدی اور مہلک ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے 194 رکن ممالک کے سالانہ وزرائے صحت کے اجلاس میں خطاب کے دوان ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں موزی وباء کا یہ آخری حملہ نہیں تھا، لہذا ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وائرس کی ارتقائی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلا وائرس اس سے کہیں زیادہ متعدی اور مہلک ہونے کا امکان ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی ہندوستانی قسم سمیت اب تک کی تمام اقسام ویکسین کو ناکام تو نہیں کر سکی ہیں لیکن وائرس میں تغیر کا عمل کبھی نہیں رکتا، اور آئندہ کوئی نئی قسم ہماری اب تک کی ساری تدابیر کو غیرمؤثر بنا سکتی ہے۔ ...
دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

دیگر یورپی ممالک کی طرف ہسپانیہ میں بھی دوبارہ تالہ بندی کی مخالفت، مقامی حکومتیں بھی عوام کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف ڈٹ گئیں، عدالت جانے کا فیصلہ

اردو نیوز
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کی شہری انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے تالہ بندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپ میں جاری کووڈ 19 کی دوسری لہر نے براعظمی حکومتوں کے خوف میں اضافہ کیا ہے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے عوامی ردعمل میں سختی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایسے میں مظاہرے اور مقامی حکومتوں کیجانب سے تنقید ایک عمومی خبر بن چکی ہے۔ میڈرڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پورے کے پورے شہروں کو بند نہیں کر سکتے، شہری انتظامیہ تیز معائنے اور علیحدگی کی حکمت عملی کو اپنانا چاہتی ہے، ہم زندگی وک روکنا نہیں چاہتے۔ تاہم وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، مقامی انتظامیہ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے مرکزی حکومت تالہ بندی کرے گی۔ شہر کے ناظم دیاض آیوسو کا کہنا ہے کہ وہ شراکتی نظریات کی حامل مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے خلاف جنوب مشرقی علاقے کاتالونیا...
بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

اردو نیوز
ماں کے بطن میں بچے کی حرکت اور لاتیں چلانے کی عادت عموماً صحت مند بچے کی علامت تصور کی جاتی ہے تاہم ماہرین نے اس کی ایک اور دلچسپ وجہ معلوم کی ہے۔ طبی ماہرین ماہرین نے کہا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ اپنے پیروں کو ہلانے سے خود اپنے جسم کی نقشہ کشی اور ماحول کا جائزہ لیتا ہے۔ محققین نے بطورِ خاص ایسے نومولود بچوں کی دماغی لہروں کا جائزہ لیا جو قبل ازوقت دنیا میں آئے تھے اور انہیں اس وقت بھی ماں کے پیٹ میں ہونا چاہیے تھا۔ نیند کے دوران بچوں کی آنکھوں کی حرکت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس عمل میں نومولود بچوں کے دماغ کی لہریں بہت تیز ہوتی ہیں جو دماغ کے مخصوص گوشوں سے اٹھتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس عمل میں 19 نومولود بچوں کے سر پر خاص آلات لگا کر کئی روز تک ان کے ہاتھ پاؤں چلانے کی صلاحیت اور دماغی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر صرف چند ہفتوں بعد بچوں کی دماغی لہریں کم ہونا ش...
طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

اردو نیوز, عالمی
طالبان نے غنی انتظامیہ کی جانب سے لویا جرگہ (بڑا مشاورتی اجتماع) بلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ ترجمان افغان  طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے گئے لویا جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ لہٰذا تمام فریقین کو ایسے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ طالبان نے لویا جرگہ میں شرکت کرنے والے افغان عمائدین کو پیغام دیا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے، افغانستان کی آزادی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان  فروری کو دوحہ میں تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں۔ غنی انتظامیہ اب تک تقریباً 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے اور اب 400 اہم طالبان قیدیوں کی رہا...
کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, معیشت
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ ...

Contact Us