Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

عالمی
چین نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چینی محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ چينی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امريکہ ميں چينی طلبہ اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے، امریکی انتظامیہ نے 3 چینی محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے اور انکی ضمانت میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کی غرض سے امریکہ میں مقیم ...
جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 8 حملہ آوروں سمیت 29 ہلاک، 50 زخمی، 1700 فرار قیدیوں میں سے 700 واپس گرفتار

جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 8 حملہ آوروں سمیت 29 ہلاک، 50 زخمی، 1700 فرار قیدیوں میں سے 700 واپس گرفتار

عالمی
افغانستان کے شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں 29 افراد ہلاک، 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان فوج نے 18 گھنٹوں کی لڑائی میں 8 حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔ دفاعی عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد افغان فوج کے سپہ سالار ضیاء یٰسین نے علاقے کا دورہ کیا ہے اور افواج کی بہادری پر انہیں سراہا ہے۔ یاد رہے کہ افغان طالبان اور کرزئی انتظامیہ میں عید پر جنگ بندی کا اعلان تھا، تاہم طالبان نے شرپسند عناصر کو کسی قسم کے موقع سے فائدہ نہ اٹھانے دینے کے پیش نظر حملے کی تردید اور مذمت کی ہے۔ طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ جلال آباد حملے کے پیچھے ان کا گروپ ملوث نہیں ہے۔ ہم نے جنگ بندی کی ہے اور ہم ملک میں اس طرح کے کسی بھی حملے میں ملوث نہیں۔ علاوہ ازیں طالبان نے جمعرات کی رات میں مشرقی صوبے لوگر میں ہونے والے خودکش ...
طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر  جنگ بندی کا اعلان

طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر جنگ بندی کا اعلان

ستان
افغان طالبان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کے جواب  میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے البتہ اپنا دفاع ضرور کریں گے اور اس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1288105972523646978 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فورسز کو جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عیدالفطر پر بھی ...
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

مشرق بعید
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب عبد الرزاق کو بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر 12 سال قید اور چار کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جبکہ مالی بدعنوانی میں بھی سابق وزیراعظم کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ کوالالمپور ہائی کورٹ سے جاری فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ صرف ایک جج کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ضرور جائیں گے۔ دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی...
ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

عرب و فارس
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک منفرد مشق کر کے امریکہ کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ امریکی سیٹلائٹ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم تجارتی راہداری آبنائے ہرمز میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی مشق کی ہے۔ امریکی طیارہ بردار بحری بیرے کے نمونے پر حملے کی ایرانی مشق کے مصنوعی سیارے سے مناظر مشق پر قطر میں موجود امریکی بحری بیڑے، جو دنیا میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ بھی کہلاتا ہے کی خاتون ترجمان ریبیکا ریبریخ نے تصدیق کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق مشق میں استعمال کیے جانے والے میزائل اور دیگر اسلحے سے پیدا ہونے والا ارتعاش اس قدر زیادہ تھا امریکہ کو خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو خبردار کرنا پڑا۔ امریکی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ پر خوب تشہیر کے بعد ایران نے بھی مشق کی تفصیل جاری...
ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین  اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

عرب و فارس
ایران نے ملکی جیلوں میں مختلف معمولی جرائم میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں تفتان کے سرحدی دروازے پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی مقام تفتان پر ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے مطابق رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ ایرانی سرحد پر ہونے والی دیگر نقل و حرکت میں 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ جنہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔ سرحدی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور پھر ہی انہیں شہری آبادی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سے قبل مارچ اور اپریل میں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے متعدد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کے بغ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
بین الافغان مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے غنی انتظامیہ باز نہ آئی: امریکی مندوب پھر متحرک، اسلام آباد آمد

بین الافغان مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے غنی انتظامیہ باز نہ آئی: امریکی مندوب پھر متحرک، اسلام آباد آمد

عالمی
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بین الافغان مکالمے میں تعاون اور تیزی کیلیے تعاون مانگنے آج پھر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کی بظاہر وجہ اشرف غنی کی انتظامیہ کی جانب سے افغان امن عمل میں مسلسل روڑے اٹکانے کا رویہ ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق غنی انتظامیہ نے مذاکراتی عمل کو روکنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اپنا لیا ہے اور اب رہا کیے جانے والے طالبان قیدیوں کو ان کے گھروں پر چھاپوں اور دوبارہ قید کرنے کے عمل سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اپنے پیغام میں سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ کابل انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ "اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں وگرنہ نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔" دوسری طرف خیل زاد کے دورے کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کا سفارتی ذرائع کے حواالے سے کہنا ہے کہ امریکی مندوب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں امری...
بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مشرق بعید
دنیا بھرمیں مغربی اجارہ داری سے نکلنے اور چین کے ساتھ نیا ایشیائی اتحاد بنانے کی پاداش میں متعدد مشرقی ممالک میں سیاسی قیادت کی تبدیلیوں اور چین کے ساتھ اتحاد بنانے کے جرم کی سزا کا سلسلہ جاری ہیں۔ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق، جنہوں نے چین کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں اور علاقائی تجارت پر کام کیا تھا، کو لاکھوں ڈالر کی بدعنوانی کے مقدمات میں سزا سنائیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ نجیب رزاق پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عالمی جال کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ سابق ملائیشی وزیراعظم کو ان کے اپنے بنائے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے انویسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں خردبرد کے جرم میں سزا سنائی جائے گی۔ 2009 میں قائم کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے کا مقصد اقتصادی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو سرمایہ مہیا کرنا تھا۔ تاہم اب اپنے ا...

Contact Us