Shadow
سرخیاں
تیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلان

علوم و فنون

ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

فن/ٹیکنالوجی, مالیات
چین کے ریاستی بینک کے سربراہ زہو ژیاؤچوان نے خودمختار ڈیجیٹل یوآن سے متعلق مغربی میڈیا میں بڑھتے خوف کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کا متبادل نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد ڈیجیٹل دور کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، خصوصاً آن لائن خریدوفروخت کے رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے متعارف کروایا گیا ہے۔ اعلیٰ چینی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل یوآن کو چینی سکے کے عالمی ہونے کی فوری کوشش نہ سمجھا جائے، ایسے تمام معاملات حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہوتے ہیں اور آیا حکومت اپنے سکے کو بین الاقوامی سکہ بنانا بھی چاہتی یا نہیں، لہٰذا ڈیجیٹل یوآن صرف عوام کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم متبادل کی دوڑ کے نہیں ہم آہنگی کی کشتی کے سوار ہیں: زہو ژیاؤچوان بیجنگ میں مالیات کے موضوع پر منعقد تقریب سے گفتگو میں چینی مرکزی بینک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی میڈیا م...
سمندری طوفان میں 65٪ تک شدت بڑھانے والے عوامل کی دریافت: تحقیق تباہ کن طوفان کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اہم قرار

سمندری طوفان میں 65٪ تک شدت بڑھانے والے عوامل کی دریافت: تحقیق تباہ کن طوفان کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اہم قرار

علوم و فنون
محققین نے2017 میں طوفان ماریا کے دوران پورٹو ریکو ساحل کی چٹانوں کے مطالعہ سے نئی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ سمندری طوفانوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں طوفان میں شدت لانے والی ایسی قوتوں کا علم ہوا ہے جو اب تک چھپی ہوئی تھیں۔  پورٹو ریکو کے جنوب مغربی ساحل کی چٹانوں پر نصب زیرآب ارضیاتی آلات سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین کو پتہ چلا ہے سمندر کی گہرائیوں میں بھی کرنٹ ہوتا ہے جو مرجان راک (کورل ریف) کے ساتھ تعامل کے نیجے میں سمندری طوفان میں مزید شدت پیدا کر دیتا ہے۔ محققین نے مثال کے لیے ماریا نامی سمندری طوفان کا حوالہ دیا ہے جس کے باعث 2017 میں امریکہ میں 3 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مجموعی طور پر 90 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ محققین کا ماننا ہے کہ نئی تحقیق سے مستقبل قریب میں طوفان کی بروقت پیشنگوئی کرنا ممکن ہو گا جس س...
ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

فن/ٹیکنالوجی
ہسپانوی سیاستدان فرانسسکو کونٹریراس کا ٹویٹر کھاتہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے دائیں بازو کی جماعت کے کارکن کا کھاتہ "مرد حاملہ نہیں ہوسکتا" لکھنے پر معطل کیا ہے، ٹویٹر کا مؤقف ہے کہ ٹویٹ نفرت انگیز تھی اور نفرت پھیلانا انکی پالیسی کے خلاف ہے۔ کونٹریراس کو اپنے ٹویٹر کھاتے کو 12 گھنٹے تک یہ کہنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا کہ مردوں کے پاس "کوئی بچہ دانی یا انڈے نہیں ہیں اور اس وجہ سے وہ بچے پیدا نہیں کرسکتے ہیں"۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک مضمون کے جواب میں لکھا تھا جس میں ایک مخنث مرد نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد باپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے بعد میں فیس بک پر لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حقیقی فاشسٹ زندگی کیسی ہوتی ہے۔ اگلی بار میں 2 + 2 = 4  لکھنے کی کوشش کروں گا اور شاید ٹویٹر اس پر بھی میرا کھاتہ معطل کر دے۔ ٹویٹر نے ان پر اپنی پالیسی کی خلاف...
چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

فن/ٹیکنالوجی
چین کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ سرخ سیارے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ چین نے گزشتہ گرمیوں میں مریخ پہ اپنا پہلا منصوبہ روانہ کیا تھا جو آج بروز ہفتہ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی خلائی جہاز پہلے اپنا معائنہ کرے گا اور پھر اپنے ارد گرد کی تصاویر زمین پر چینی خلائی مرکز کو بھیجے گا اور پھر اپنے منصوبے پر کام شروع کرے گا۔ https://twitter.com/SteveYangLiu/status/1393361192651923456?s=20
چینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں   گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہار

چینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
چینی خلائی جہاز کو لے جانے والے راکٹ مارچ-5بی کے بقایاجات ہوا میں ہی جل کر راکھ بن گئے ہیں۔ مغربی میڈیا گزشتہ چند دنوں سے راکٹ کے زمین میں کسی آبادی والے علاقے میں گرنے کا بھرپور پراپیگنڈا کر رہا تھا تاہم اب معافی مانگنے سے بھی گریزاں ہے۔ چینی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ راکٹ کے بقایاجات بحیرہ ہند کے اوپر فضاء میں ہی بھسم ہو گیا تھا۔ راکٹ نے 29 اپریل کو چینی خلائی اسٹیشن کو خلاء میں پہنچایا تھا، اور راکٹ کے بقایا جات کا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب زمین پر واپس گرنا متوقع تھا، چینی سائنسدانوں کا حساب کتاب کے بعد دعویٰ تھا کہ راکٹ کے بقایا جات اول تو فضاء میں ہی بھسم ہو جائیں گے اور اگر نہ بھی ہوئے تو یہ بین الاقوامی پانیوں میں گر سکتے ہیں، یا زیادہ سے زیادہ بحیرہ روم میں اس کے گرنے کے امکانات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/CYA90930064/status/1391221407053459459?s=20 ...
فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ریاست فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سیاست دانوں کے کھاتے بند کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر یومیہ ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ فلوریڈا اس نوعیت کی قانون سازی کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔ قانون کے حامیوں نے قانون کو آزادی اظہار رائے کی فتح قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اس کو سیاسی انتقام پر مبنی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایس بی 7072 کے تحت ، فیس بک اور ٹویٹر جیسی کمپنیاں سیاسی فائدے کے لیے انتخابی امیدوار کو مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے سے معذور قرار دی گئی ہیں۔ ریاستی سطح کے انتخابات میں امیدوار کو جان بوجھ کر پابندی لگانے کے خلاف 250000 ڈالر یومیہ کا جرمانہ عائد ہوگا، جب کہ باقی عہدوں کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پابندی کے نتیجے میں 25000 ڈالریومیہ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قانون کا اطلا...
برطانوی کمپنی کا امریکہ میں بھی جینیاتی ترمیم کے حامل مچھروں کا تجربہ: مقامی آبادی کا شدید برہمی کا اظہار

برطانوی کمپنی کا امریکہ میں بھی جینیاتی ترمیم کے حامل مچھروں کا تجربہ: مقامی آبادی کا شدید برہمی کا اظہار

علوم و فنون
امریکہ میں سائنسی تجربات کے ایک منصوبے میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کا اجراء لوگوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ فلوریڈا کیز میں بیماریوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہزاروں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کو چھوڑنے کے منصوبے کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شدید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ تجربہ انہیں گنی خنزیر میں بدل دے گا۔ فلوریڈا کیزضلعی مچھر کنٹرول (ایف کے ایم سی ڈی) اور ایک برطانوی بایو ٹیک کمپنی، جس کو بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے، کی سربراہی میں اس منصوبے کو رواں ہفتے شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں مچھر خانوں کو چھ مقامات پر رکھا جائے گا، جہاں سے 12 ہفتوں میں تقریبا 144000 ایڈیز ایجیپٹی مچھر نکلیں گے۔ مذکورہ مچھر ایک ایسی نسل سے تعلق رکھتے ہے جو ڈینگی، زیکا اور پیلے بخار جیسی بیماریاں منتقل کرتے ہیں۔ اس منصو...
ایپل کا متعصب و اجارہ دارانہ رویہ: روسی کمیشن نے 1 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کر دیا

ایپل کا متعصب و اجارہ دارانہ رویہ: روسی کمیشن نے 1 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کر دیا

فن/ٹیکنالوجی
روسی ادارہ برائے کنٹرول تجارتی اجارہ داری نے امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی ترویج کے لیے حیثیت کا بے جا استعمال کیا ہے۔ امریکی کمپنی نے الزام مسترد کرتے ہوئے جرمانے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔ بروز منگل اپنے باقائدہ اعلامیے میں روسی ادارے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایپل کو غیر منصفانہ تجارت کا مرتکب پایا ہے۔ جس کی شکایت روسی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکی لیب کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ اینٹی وائرس اور سائبرسیکیوریٹی سے متعلق مصنوعات بنانے والی روسی کمپنی کا دعویٰ تھا کہ انکی مصنوعات کو ایپ اسٹور تک رسائی حاصل کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایپل کا رویہ اجارہ دارانہ اور غیر منصفانہ تجارت کے رویے کا حامل ہے۔ ایپل آئی او ایس پر اپنی غالب حیثیت کو استعمال کرتے ...
چین نے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اپنا الگ خلائی اسٹیشن تیانہی خلاء میں بھیج دیا

چین نے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اپنا الگ خلائی اسٹیشن تیانہی خلاء میں بھیج دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین نے صرف 18 ماہ میں اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، نئے خلائی مرکز کو بروز منگل خلاء میں بھیج دیا گیا جو زمین کے نچلے مدار میں چینی خلائی جہازوں کے لیے اسٹیشن کا کام کرے گا۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق چین آئندہ چند ماہ میں مزید 10 خلائی منصوبے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ https://twitter.com/dctrjack/status/1387609097470545923?s=20 خلائی اسٹیشن کو تیانہی کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے جنتوں کی ہم آہنگی۔ تیانہی چینی خلائی اسٹیشن کے کنٹرول مرکز کا کام کرے گا، جہاں ایک وقت میں 6 ماہ کے لیے 3 خلاء باز قیام کر سکیں گے۔ اسٹیشن کے مزید دو حصے آئندہ کچھ ہفتوں میں مرکز سے جڑ جائیں گے۔ تیانہی 18 میٹر لمبا ہے جبکہ بعد میں منسلک ہونے والے حصے 14 سے 15 میٹر لمبے ہوں گے۔ https://twitter.com/SpaceflightNow/status/1387609081754660868?s=20 واضح رہے کہ حالیہ...
علم پر مالکانہ حقوق کی بحث ایک بار پھر ابھرنے لگی: بِل گیٹس کی کورونا ویکسین کے کلیے کو علمی ملکیت کے قانون کے تحت عام نہ کرنے کی حمایت

علم پر مالکانہ حقوق کی بحث ایک بار پھر ابھرنے لگی: بِل گیٹس کی کورونا ویکسین کے کلیے کو علمی ملکیت کے قانون کے تحت عام نہ کرنے کی حمایت

علوم و فنون
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کووڈ-19 ویکسین کے کلیے پر مالکانہ حقوق کی پابندیاں ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں مانتے کہ اس وبائی مرض پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کے ساتھ علم کی ملکیت کے حقوق کا کوئی لینا دینا ہے۔ واضح رہے کہ پی فائزر اور ماڈرنا جیسی دواساز کمپنیاں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے تحت ویکسین کے کلیے کے مالکانہ حقوق سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔ ویکسین کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد ممالک، بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور عوامی شخصیات کی جانب سے پابندی ختم کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، انکا مؤقف ہے کہ غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے کلیہ سب کو بتانا چاہیے، تاکہ سب اسے تیار کر کے وباء کا خاتمہ ممکن بنا سکیں۔ تاہم معروف امریکی انسان دوست بل گیٹس کا ماننا ہے کہ یہ ایک اچھا خیال نہیں ہے۔...

Contact Us