Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

عالمی
گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ نے کورونا وباء کے پیش نظر امریکہ میں زیر تعلیم ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے درس آن لائن ہو رہے تھے۔ فیصلے کے تحت طلباء کے ویزے منسوخ کرکے انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی سخت پالیسی کو اپنانے کا عندیا بھی دیا گیا تھا تاہم طلبہ کی جانب سے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار سامنے آںے پر انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر کچھ تعلیمی اداروں نے بھی احتجاج کیا اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اس سے قبل ہی انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا اور طلبہ کو اطلاع دے دی گئی کہ اب انہیں انتظامیہ کی جانب سے انہیں زبردستی وطن واپس نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی انہیں امریکہ میں رکنے کے لیے تعلیمی ادارے یا مضمون بدلنے کی ضرورت ہے۔...
چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

تجارت, عالمی, فن/ٹیکنالوجی
مغربی ممالک پر چین کی طاقت کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی چینی  ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حرکتوں سے صرف لبرل خیالات پر مبنی مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہورہی ہے جس کے تحت وہ پوری دنیا میں آزاد مارکیٹ کا پرچار کرتے رہے اور عرصہ دراز تک دنیا کو من چاہے انداز میں  لوٹنے کا سلسلہ  جاری  رکھا  اور اب  صرف ایک مدمقابل سامنے آنے پر ایسے بھونڈے  ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں کہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں خرید  سکیں گی۔ اور تو اور موبائل فون کمپنیاں 2027 تک اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانے کی پ...
افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

Uncategorized, ستان, طالبان
افغان حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اشرف غنی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پیر کو شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کے دارالخلافہ ایبک میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے دفتر کے قریب تھا۔ گورنر صوبہ سمنگان کے ترجمان محمد صادق عزیزی نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، اور پھر حملہ آوروں نے فوجیوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔ صوبائی ذمہ دار محکمہ صحت خلیل مصدق نے کہا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ 43 افراد زخمی ہیں، جن میں متعدد فوجی اہلکار ہیں۔ حملے کے عینی شاہد ایک سرکاری ملازم حسیب نے بتایا کہ یہ ایک بڑا دھماکا تھا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ...
سن 1441ھ میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب ہو گیا

سن 1441ھ میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب ہو گیا

سعودی عرب, عالمی
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے، جنہیں موبائل فون پر پیغام کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1282327847563153409 وزارت حج کے مطابق منتخب افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی ساڈھے چار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1282475671529369601 واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سعا...
چین اور ایران میں اہم تذویراتی معاہدے کی بازگشت

چین اور ایران میں اہم تذویراتی معاہدے کی بازگشت

باہمی تعلقات
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور چین کے مابین تاریخ کا اہم تذویراتی معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔ خبروں کے مطابق معاہدے کے تحت چین آئندہ 25 سال تک ضرورت کا تمام تیل ایران سے خریدے گا اور اس کے بدلے چین، ایران کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ جیسے چاہے تیل کی اس آمدنی کو استعمال کرے۔ معاہدے کے تحت چین براستہ پاکستان اور ایران، عراق اور شام تک زمینی رسائی کے لیے خصوصی ریل پٹری بھی بچھائے گا۔ جس سے علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ ایرانی ویب سائٹ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایران، چین کو تیل اور گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دے گا، جس کے تحت چین کو آزادی ہو گی کہ وہ تیل کے شعبے میں من چاہی سرمایہ کاری کر سکے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک تیل اور کیمیائی مصنوعات، غیر عسکری جوہری توانائی کی فراہمی، شاہراہوں، ریلوے اور سمندری رابطوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بینکاری میں بھی ایک دوسرے...
کرونا کے وار، تاحال برقرار اور ڈبلیو ایچ او کی تنبیہہ

کرونا کے وار، تاحال برقرار اور ڈبلیو ایچ او کی تنبیہہ

COVID-19 pandemic, news, Urdu, WHO, آج روس, اردو نیوز, عالمی
کورونا وائرس بنا ہوا ہے عوامی دشمن نمبر ایک اور وبائی بیماری بدتر سے بدتر اور خراب تر ہو سکتی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تمام ممالک صحت کی نگہداشت کی سخت ہدایات پر کاربند نہیں رہتے ہیں تو کوڈ 19 وبائی بیماری مزید خراب سے خراب تر ہونے والی ہے۔ اس بیماری سے پہلے ہی عالمی سطح پر پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنیوا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر سے پیر کے روز وڈیو لنک کے ذریعہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے وبائی مرض کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جارہے ہیں ، وائرس عوام دشمن نمبر ایک بنا ہوا ہے۔ اگر بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو اس وبائی بیماری کا مسئلہ بد سے بدتر اور خراب تر ہونے جا رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ہی د...
افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

تجارت, ستان
پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا ہے۔ کورونا کے باعث تجارت رک گئی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کو دی گئی خصوصی سہولت کے تحت افغانستان پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو برآمدات کر سکے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ برآمدات کا آغاز 15 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تجارتی سہولت کا وعدہ پورا کردیا، اب دونوں ممالک باہمی تجارت کر سکیں گے۔ پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لیے مجموعی طور پر 18 راہداریاں فراہم کی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان خود افغان مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، دوسری طرف افغانستان پاکستانی مصنوعات کا چوتھا بڑا خریدار ہے۔...
امریکہ میں سزائے موت پر دوبارہ عملدرآمد شروع

امریکہ میں سزائے موت پر دوبارہ عملدرآمد شروع

عالمی
امریکہ میں سزائے موت پر 17 سال بعد دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ 2003 کے بعد پہلی بار آج مورخہ 13 جولائی 2020 کو3 افراد کے قاتل ڈینیل لی کو زہریلا انجیکشن لگا کر موت کی سزا پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 1999 میں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد تعطل کا شکار رہنے کی وجہ سے عملدرآمد نہ وہ سکا۔ اب امریکی عدالت مرافعہ کے فيصلے کے تناظر میں وفاقی سطح پر پہلی مرتبہ سزائے موت کے فيصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سزائے موت پر عملدرآمد کے حامی ہیں، انکا مؤقف ہے کہ سزا پر عملدرآمد سنگین جرائم کے متاثرہ افراد کے مفاد میں ہے اور اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ٹرمپ انتظاميہ نے آئندہ مہينوں ميں مزید تين افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہيں۔...
بروز پیر 13جولائی  ، کشمیریوں کا یومِ شہدا منانے کا اعلان

بروز پیر 13جولائی ، کشمیریوں کا یومِ شہدا منانے کا اعلان

kashmir, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, نسل کشی
دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931ء کے شہدا کی یاد میں پیر کو یوم شہدا منائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے 13 جولائی 1931ء کو انتہائی المناک اور انسانیت سوز واقعہ رقم کرتے ہوۓ 22 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس وقت کے حریت پسند عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکومت کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا۔ 13 جولائی 1931ء کو عبدالقدیر کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی لیکن مہاراجا کے سپاہیوں نے اس کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ شائد تاریخ کی واحد اذان تھی جسکی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔ڈوگرہ حکومت کی فوج کے ہاتھوں 22 کشمیری نوجوانوں کی شہادت تاریخ کا ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔...
ترکی میں مذہبی اقلیتی آبادی کے لیے عبادت گاہیں مغربی ممالک سے 5 گنا زیادہ

ترکی میں مذہبی اقلیتی آبادی کے لیے عبادت گاہیں مغربی ممالک سے 5 گنا زیادہ

استشراقیت
ترکی کی خبر ایجنسی انادولو نے مغربی ممالک کی جانب سے آیا صوفیہ کے مذہبی تشخص کو بحال کرنے اور اسے عجائب گھر سے مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے پرتنقید کے جواب میں اہم معلومات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں غیر مسلم آبادی کے لیے عبادت گاہیں یورپ کے پانچ بڑے ممالک جن میں برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، روس، فرانس اور جرمنی شامل ہیں سے پانچ گنا زیادہ ہیں۔ ترکی میں اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار 8 سو 54 عیسائی، اور بیس ہزار یہودی آباد ہیں، جو ملکی آبادی کی نسبت اعشاریہ چار فیصد بنتے ہیں۔ یوں ہر 461 غیر مسلم کے لیے ترکی میں ایک عبادت گاہ موجود ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں تقریباً 35 لاکھ مسلمان موجود ہیں جو ملکی آبادی کا ایک اعشاریہ ایک فیصد بنتا ہے تاہم وہاں ہر 1600 مسلمانوں کے لیے ایک مسجد ہے۔ یوں برطانیہ میں 33 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو ملکی آبادی کا 5 اعشاریہ ایک فیصد ہیں ت...

Contact Us