جمعرات, اکتوبر 22 Live
Shadow

چین

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

China, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین
امریکہ نے بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کو کہا تو جواباً بیجنگ نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا بھرپورردعمل سامنے آیا ہے ۔چین نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔خیال رہے کہ امریکہ نے چین کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا تھا کہ چینی قونصل خانے کی بندش کے احکامات امریکی تحقیقات اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے دیے گئے ہیں۔ چینی سیاسی اقدامات نے واشنگٹن کو اس فیصلے پراکسایا ہے۔ ہم چین کی جانب سے اپنی خودمختاری اور اپنے لوگ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہےیہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہےبھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے ت...
چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

China, news, Science & Tech, Technology, Urdu, اردو نیوز, تحقیق, چین, خلائی تحقیق
چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چین کا کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے پہلا مشن ہے۔ چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چین کا یہ تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ ...
ایشیا میں چین کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

ایشیا میں چین کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

Military, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین, عالمی
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکہ پورے ایشیا میں اپنی فورسز کو منظم کر رہا ہے اور ان کی از سر نو تعیناتی عمل میں لا رہا ہے تا کہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جا سکے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے ہاتھوں مرنے والے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارا اہم پارٹنر ہے، لداخ پر پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے لڑائی والے اقدام ناقابل قبول ہیں۔ انڈو پیسفک میں ہندوستان ہمارا اہم اتحادی ہے۔دوسری طرف چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ کے ساتھ بھارتی بحریہ کی فوجی مشقیں جزیرہ انڈمان اور نکوبار کے قریب شروع ہو گئی ہیں جہاں بھارتی بحریہ کا  مشرقی بیڑہ  پہلے سے ہی موجود ہے۔بھارتی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشق دراصل  پیسیج ایکسرسائز  کا ایک حصہ تھی جو وقتاً فوقتاً ایک بحریہ دوسرے ممالک کی بحریہ...
چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان  ڈاکٹر لی مینگ ین

چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان ڈاکٹر لی مینگ ین

COVID-19, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, طب, عالمی, کورونا
چینی حکومت کو کوروناوائرس کے حوالے سے پہلے ہی معلومات تھیں مگر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ چین نے اس کے حوالے سے معلومات بھی دنیا سے چھپائیں۔ اس بات کا دعویٰ ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے شعبہ وائرولوجی کی سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے لی مینگ ین نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عالمی وبا سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی درست اور بر وقت قدم نہیں اٹھایا۔ یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل کر ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر کا عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس، جو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک لیبارٹری کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں، کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب چینی حکومت نے کور...
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

news, Urdu, world عالمی خبریں, آرتھوڈاکس عیسائی, امریکہ, چین, عالمی
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوے کے ملازمین اورانجینئروں کو ویزا دینے کےلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع  کے دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ  چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم  کا رویہ امریکی عوام اور حکام  کے لئے شرم کا باعث ہے۔هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام او...
ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور :  جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور : جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

China, civil liberties, hongkong, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, نو آبادی, ہانگ کانگ
غیر ملکی خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے منگل کو ہانگ کانگ کے لیے سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کا ڈرافٹ ابھی شائع ہونا باقی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کا سرکاری خبر رساں ادارہ منگل کو ہی نئے قانون کی بعض شقوں کو شائع کرے گا۔یاد رہے کہ چین کی سرکاری نیوز ایجسنی نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جن کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی ٹاپ کمیٹی کے پاس ہو گا۔نئے قانون کے تحت کسی بھی قسم کی علیحدگی، بغاوت، دہشت گردی یا غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کے مرتکب شخص کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔اور منٹوں میں ہی اس قانون کا اثر واضح ہوگیا۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں نے نئے قانون اور اس میں تجویز کردہ سزاؤں کے ڈر سے اپنے اپنے ...
چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا  جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

news, Urdu, اویغور مسلمان, چین, نسل کشی, نسلی تعصب
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو ہانگ کانگ میں بیجنگ حکومت کے نئے سکیورٹی قانون کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایغور مسلمان، تبت کے باشندوں اور شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان پر ہونے والے مبینہ مظالم پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کے ان پچاس خصوصی نمائندوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ چین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جاسکے۔یاد رہے کہ اویغور مسلمان اپنے خد و خال، زبان اور تہذیب میں چين کے اکثریتی نسل ''ہان ''چینیوں کی نسبت وسطی ایشیائی لوگوں سے زیادہ نزدیک نظر آتے ہیں۔سن 2014 سے اب تک 20 لاکھ اویغور مسلمان اور دیگر نسلی اقلیتوں کو انسداد دہشت گردی کی ایک مہم کے تحت کیمپوں میں نظر بند کیا گ...
ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکہ نے چینی حکام پرمزید پابندیاں عائد کر دیں

ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکہ نے چینی حکام پرمزید پابندیاں عائد کر دیں

news, Urdu, امریکہ, اویغور مسلمان, چین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال ،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظورکیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ 20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے کے الزام میں چین پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا الزام عاید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں اویغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماک...
چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

China, India, news, Urdu, اردو نیوز, بھارت, چین
نئی دہلی کے مطابق، چین کی سرحد کے ساتھ جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کی سرحد عبور کرنے اور چینی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد پیش آیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ، کشمیر کی وادی گالوان میں پیر کی رات چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ہندوستانی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوۓ ایک بھارتی ذرائع کے مطابق ، دونوں ممالک کے سینئر فوجی عہدیدار اس وقت صورتحال میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے ملاقات کر رہے ہیں۔بھارت نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اطراف میں جانی نقصان ہوا ہے ، حالانکہ انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ اس تصادم میں کتنے چینی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہفتوں سے ، بھارتی اور چینی فوجی مشرقی لداخ ، جو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا ایک حصہ ہے ، لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ متعدد مقامات پر تناؤ میں کھڑے ہ...