Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

coronavirus, COVID-19 Medicare fraud, Medicare fraud, news, novel coronavirus, Urdu
امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان ...
فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

Israel, New World Order, news, Palestine, US arms embargo, Zionism
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے اتنخابی نعرے پر عمل درآمد کی عملی کوشش شروع کر دیں جس کے خلاف تل ابیب میں ’یہودی- عرب ریلی‘ نکالی گئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر سڑکیں بلاک کر دیں اور ’قبضے کو روکا جائے‘ جيسے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اْس نئے متنازعہ قانون کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیل کو ایک یہودی ریاست قرار دیا گیا ہےاورغرب اردن کے وسیع علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دروز کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس احتجاج میں کم و بیش ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی ۔ اس مظاہرے میں تمام شہریوں کے لیے برابری کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ ماہ منظور کیے گئے اس نئے اسرائیلی قانون کو شہری آزادی کے گروپوں اور عرب اسرائیلوں نے شدید تنقی...
دربار صاحب پر انڈیا کے حملے کی یاد میں منعقد تقریبات ختم، پرسکھوں کی نسل کشی جاری

دربار صاحب پر انڈیا کے حملے کی یاد میں منعقد تقریبات ختم، پرسکھوں کی نسل کشی جاری

news, Urdu, بھارت, خالصتان, نسل کشی
سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب (گولڈن ٹمپل) اور اکال تخت صاحب پر 1984 میں انڈیا کی فوج کے حملے اوربربریت کی یاد میں منعقدہ سالانہ تین روزہ تقریبات آج ختم ہوگئی ہیں۔ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود اہم گورودواروں میں بھی اکھنڈپاتھ صاحب کی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ بھارت میں مرکزی تقریب کے دوران اس بار بھی خالصتان کے نعرے گونجے۔ https://www.youtube.com/watch?v=pLnL-ZVpG3M چھتیس سال قبل 1984 میں بھارتی فوج نے امرتسرمیں واقع دربارصاحب پر حملہ کرکے ناصرف سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اسے تباہ و برباد کر دیا بلکہ پنجاب اور خصوصاً سکھوں کی تہذیب کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ حملے میں دربار صاحب سے منسلک قدیم کتب خانے کو بموں سے جلا کر راکھ کر دیا جس میں ہزاروں نایاب اور لاکھوں تہذیبی کتب اور تاریخی دستاویزات موجود تھے۔ اسی جارحیت میں سکھ رہنما جرنیل سنگھ...
فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

news, Urdu
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔ ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے لہٰذا ایران اپنے عدالتی نظام پر انگلی اٹانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔ فریبا عادل خواہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی قیدی فریبا عادل خواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے  اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ای...
ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

news, Urdu
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کا ایک ایک قیدی رہا کر دیا۔امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ دو سال سے ایرانی قید میں تھا جب کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری چار سال سے امریکی قید میں تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی اہلکار کی رہائی ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی شہری مائیکل وائٹ دو سال پہلے ایران گیا تھا لیکن اسے ایران کے سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سوشل میڈیا پر مبینہ توہین کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وائٹ پچھلے کچھ عرصے سے کورونا کے مرض کا شکار ہو کر ایران میں زیر علاج تھا جبکہ ایرانی سائنسدان کو اوہائیو کے تعلیمی دورے کے دوران امریکی راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایرانی سائنسدان پچھلے سال امریکی عدالت سے بری ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کی تحویل میں تھا۔ امریکی بحریہ کے اہلکار کی ایران سے رہائی پر ا...
انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

China, news, pakistan پاکستان, امریکہ, بھارت, کورونا
پاک چین دوستی اور جنوبی ایشیا کے دیگرعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات شدید خراب ہونے پر انڈیا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کی جھولی میں بھی جا بیٹھا۔ دونوں ممالک نے جمعرات کے روز ایک اہم عسکری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہزاروں میل کی مسافت پر موجود آسٹریلیا اور انڈیا ضرورت کے وقت رسدی تعاون فراہم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔ عالمی سیاست اور دفاع پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے معاشی و عسکری وزن کو ٹکر دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے اڈے استعمال کرتے ہوئے ایندھن کی بھرائی، اور کسی خرابی کی صورت میں بحالی کا کام کر سکیں گے۔ بھارت کا اس سے قبل ایسا ایک معاہدہ امریکہ کے ساتھ بھی موجود ہے۔ اور اس کا مقصد بھی سرحدی حفاظتی تعاون کے نام پر دراصل چین کی خطے میں ابھرتی معا...
امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

Iran, news, Nuclear, Urdu
امریکہ نے ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا فیصلہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک برس بعد کیا تھا۔ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد سن 2015 میں مکمل ہونے اس ڈیل پر پر دستخط کرنے والے ممالک میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے۔ اس مذاکراتی سلسلے میں یورپی یونین بھی شریک رہی تھی۔ امریکی علیحدگی کے بعد سے ڈیل پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک ابھی تک ڈیل کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی شرط پر اقتصادی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سمجھوتے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سازی سے روکنا بھی تھا۔ دوسری جانب ایران کا مسلسل...
عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

news, Urdu
امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے اس سے تعلقات منقطع  کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ اس حوالے سے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹرس ہیرس کا کہنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنےسے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب میں امریکی صدر نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہوچکا ہے اور چین نے کورونا کے حوالے حقائق کو دنیا سے خفیہ رکھا اورڈبلیو ایچ او کو بھی حقائق بتانے سے روکا جس کی وجہ سے کورونا کو ابتداء میں ہی روکنے میں ناکامی ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  عالمی ادارہ صحت کو امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم اب دوسری تنظیموں اور اداروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ وبا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔یاد رہے کہ ا...
سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے انتظامی حکم نامے (ایگزیکٹیو آرڈر) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور فیس بک پر آن لائن پوسٹ کیے گئے مواد پر حاصل قانونی استثنا ختم کیا جا سکے گا۔صدر ٹرمپ کے ناقدین نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا مشکوک قانونی عمل قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری کے بعد امریکہ میں سوشل میڈیا کے نگراں سرکاری ادارے فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف صارفین کا مواد بلاک کرنے یا اس میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کر سکیں گے۔ اس آرڈرمیں مختلف چیزوں کے ساتھ سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے مواد پر کنٹرول کے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں، جیسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس کو غیرمصدقہ قرار دینا وغیرہ۔ امريکی صدر نے کہا کہ حکم نامے کے تحت...
شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

Iran, news, Syria, Urdu
ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم شام کے صوبے ادلب سے خلیفہ عمربن عبدالعزیر کا جسد خاکی نکال کر لے گئے ہیں ۔ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق بشار الاسداور ایران کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروہ نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار اور قبر کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ بروز منگل کیا گیا جس کے بعد ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ https://youtu.be/72egnfsggTA ترک اور عرب ذرائع ابلاغ نے واقع کی خبر دی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آرہا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر سے باقیات کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ مختلف خبروں کے مطابق ماہ فروری میں صوبے کا انتظام حاصل کرنے کے بعد بھی بشار الاسد کی افواج نے مزار کو آگ لگا دی تھی۔ جبکہ مختلف اوقات میں بشار الاسد کی افواج حزب اختلاف کے سنی گروہوں کے رہنما...

Contact Us