Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Month: مئی 2020

بھارتی اوسان خطا، پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام، ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی اوسان خطا، پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام، ملک چھوڑنے کا حکم

espionage, India, pakistan پاکستان
بیرونی ایماء اور ہندتوا نظریے پر مبنی تفریقی سیاست کے نتیجے میں بھارت خطے کا امن تو برباد کر ہی چکا ہے پر اب صورتحال کو سنبھالنے سے قاصر بھی ہو چکا ہے۔ جن طاقتوں کی شہہ پر مودی نے چین اور پاکستان سے معاملات بگاڑے اب وہ شدید اندرونی مسائل کا شکار ہیں اور بھارت کو اکیلا چھوڑتی نظر آرہی ہیں۔ ایسے حالات میں مودی کے اوسان خطا ہو جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ آج مورخہ 31 مئی کو مودی سرکار نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کے دو ارکان پر مبینہ جاسوسی کا الزام لگا کر انہیں پہلے حراست میں لیا اور پھر سفارتی بندشوں اور ہاکستانی مزاحمت کے پیش نظر ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر دونوں سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیے ڈالا۔ اپنے سرکاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔ بھارتی میڈیا کی روائیتی من گھڑت قصہ گوئی ...
امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

Iran, news, Nuclear, Urdu
امریکہ نے ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا فیصلہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک برس بعد کیا تھا۔ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد سن 2015 میں مکمل ہونے اس ڈیل پر پر دستخط کرنے والے ممالک میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے۔ اس مذاکراتی سلسلے میں یورپی یونین بھی شریک رہی تھی۔ امریکی علیحدگی کے بعد سے ڈیل پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک ابھی تک ڈیل کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی شرط پر اقتصادی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سمجھوتے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سازی سے روکنا بھی تھا۔ دوسری جانب ایران کا مسلس...
عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

news, Urdu
امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے اس سے تعلقات منقطع  کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ اس حوالے سے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹرس ہیرس کا کہنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنےسے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب میں امریکی صدر نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہوچکا ہے اور چین نے کورونا کے حوالے حقائق کو دنیا سے خفیہ رکھا اورڈبلیو ایچ او کو بھی حقائق بتانے سے روکا جس کی وجہ سے کورونا کو ابتداء میں ہی روکنے میں ناکامی ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  عالمی ادارہ صحت کو امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم اب دوسری تنظیموں اور اداروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ وبا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔یاد رہے کہ ...
مائیکروسافٹ نے صحافیوں کو ملازمت سے نکال دیا

مائیکروسافٹ نے صحافیوں کو ملازمت سے نکال دیا

Uncategorized
معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی، مائیکرو سافٹ نے اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ خودکار نظام کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منصوبے کے تحت 30 جون سے خبروں کا انتخاب اور اشاعت کا کام مصنوعی ذہانت والا خودکار نظام کرے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائیٹوں کے مطابق مائیکرو سافٹ کا خبروں کا یہ خود کار نظام ایک اہم تجربہ ہو گا جو مستقبل میں شعبہ صحافت میں ممکنہ تبدیلیوں کو سمجھنے میں مددگار ہو گا۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں اس کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی کہ انہیں کن جگہوں پر مزید کام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ان افواہوں کی سرے سے تردید کی ہے کہ اس فیصلے کی وجہ کورونا کی وبائی بیماری ہے۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح اپنی ویب سائٹ کے مواد کے لیے خبر رساں اداروں کو پیسے دیتی ہے لیکن کون سی خبریں کہاں اور کس طرح پیش کی جائيں گی، اس کے ...
چین میں 2300 فٹ بلند، 130 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار والے جھولے کا کامیاب تجربہ

چین میں 2300 فٹ بلند، 130 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار والے جھولے کا کامیاب تجربہ

China, United States, Urdu
چینی انجینئر عجوبے اور شاہکار بنانے کی دوڑ میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اس دوڑ میں ایک نیا عجوبہ دنیا کا بلند ترین، تیز ترین اور خطرناک ترین جھولا سامنے آیا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=OzVgUyPUZIc چینی جھولا جنوب مشرقی صوبے چونگ کنگ میں ایک پرفضا مقام کی 2300 فٹ بلند چوٹی پر نصب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، نیوزی لینڈ اور چین سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنی نوعیت کے خطرناک جھولے نصب تھے تاہم ایشیا کا یہ اپنی طرز کا پہلا بلند جھولا دنیا کا بھی بلند ترین جھولا بن چکا ہے۔ چینی جھولا تیز ترین ہونے پر130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھول سکتا ہے، جو اب تک دنیا میں کسی بھی جھولے کی تیز ترین رفتار ہے۔ چینی جھولا ابھی عوام کے لیے نہیں کھولا گیا، تاہم انٹرینیٹ پر منچلوں کے تبصرے اس میں عوامی دلچسپی کو خوب ظاہر کر رہے ہیں۔ ...
گنے کی کاشت، پاکستان کے خلاف سازش؟

گنے کی کاشت، پاکستان کے خلاف سازش؟

pakistan پاکستان
پاکستان میں چینی مافیا کے پراپیگنڈے کے تحت گنے کی کاشت عروج پر ہے۔ جبکہ زرعی ماہرین کے مطابق یہ فصل پاکستان میں خشک سالی کی بڑی وجہ بن کر سامنے آرہی ہے۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر کے ذریعے ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان بھر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی وافر مقدار میں نکالنے سے پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے، جس پر ادارے نے پاکستان کو بھی پانی کی قلت والے خطے میں شامل کردیا ہے۔ ایک مختاط اندازے کے مطابق صرف ایک کلو چینی کی تیاری میں تقریباً 4500 لیٹر پانی خرچ ہوتا ہے، یعنی ایک ٹن گنے کے لیے 4 ہزار کیوبک میٹر پانی درکار ہوتا ہے، اور اگر 12 کلو گنے سے ایک کلو چینی کا حساب لگایا جائے توتقریباً 4500 لیٹر پانی سے ایک کلو چینی تیار ہوتی ہے۔ وزارت آبپاشی، واپڈا اور دیگر خرچوں کے ساتھ اگر پانی کا کم  ترین خرچ آدھا پیسہ فی لیٹر بھی تخمینہ...
ہندتوا نظریے کا بانی سوارکر برطانوی ایجنٹ تھا: بھارتی سپریم کورٹ جج

ہندتوا نظریے کا بانی سوارکر برطانوی ایجنٹ تھا: بھارتی سپریم کورٹ جج

Hindutva, Terrorism, World War II, برطانوی انڈیا, بھارت, دو قومی نظریہ, ہندتوا
سابق جج بھارتی سپرم کورٹ، جسٹس مارکنڈے کاٹجو بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے ہندتوا نظریے کے بانی ونایک دامودر سوارکر (1883-1966) کو برطانوی راج کا پٹھو قرار دیا ہے۔ سوارکر کی137ویں سالگرہ پر ایک آن لائن تحریر، "سوارکر کے بارے میں سچ" میں جسٹس کاٹجو نے لکھا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کر کے سوارکر نے "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کی برطانوی سامراجی پالیسی کو فائدہ پہنچایا۔ جسٹس کاٹجو نے لکھا ہے کہ آج کچھ گروہ سوارکر کو ہیرو مانتے ہیں پر ایسا اس لیے ہے کہ وہ سوارکر کی حقیقت نہیں جانتے۔ سوارکر کو سن 1910 میں برطانوی جیل سے دوہری پھانسی کی سزا سے معافی اور رہائی ملی ہی اس شرط پر تھی کہ وہ برطانوی ایجنٖڈے پر کام کریں گے۔ جسٹس کاٹجو کہتے ہیں کہ 1910 تک سوارکر آزادی کا ہیرو مانا جا سکتا ہے مگر برطانوی حکومت سے معافی کی درخواست اور بعد میں خاص معاشرتی تقسیم کی سیا...
سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے انتظامی حکم نامے (ایگزیکٹیو آرڈر) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور فیس بک پر آن لائن پوسٹ کیے گئے مواد پر حاصل قانونی استثنا ختم کیا جا سکے گا۔صدر ٹرمپ کے ناقدین نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا مشکوک قانونی عمل قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری کے بعد امریکہ میں سوشل میڈیا کے نگراں سرکاری ادارے فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف صارفین کا مواد بلاک کرنے یا اس میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کر سکیں گے۔ اس آرڈرمیں مختلف چیزوں کے ساتھ سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے مواد پر کنٹرول کے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں، جیسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس کو غیرمصدقہ قرار دینا وغیرہ۔ امريکی صدر نے کہا کہ حکم نامے کے تح...
شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

شام: دہشت گرد خلیفہ عمر بن عبدالعزیر کا جسد قبر سے نکال کر لے گئے

Iran, news, Syria, Urdu
ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم شام کے صوبے ادلب سے خلیفہ عمربن عبدالعزیر کا جسد خاکی نکال کر لے گئے ہیں ۔ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق بشار الاسداور ایران کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروہ نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار اور قبر کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ بروز منگل کیا گیا جس کے بعد ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ https://youtu.be/72egnfsggTA ترک اور عرب ذرائع ابلاغ نے واقع کی خبر دی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آرہا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر سے باقیات کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ مختلف خبروں کے مطابق ماہ فروری میں صوبے کا انتظام حاصل کرنے کے بعد بھی بشار الاسد کی افواج نے مزار کو آگ لگا دی تھی۔ جبکہ مختلف اوقات میں بشار الاسد کی افواج حزب اختلاف کے سنی گروہوں کے...
یونان: مہاجرین خیمہ بستی کورونا اور حاملہ خواتین کے حوالے سے خطرناک قرار

یونان: مہاجرین خیمہ بستی کورونا اور حاملہ خواتین کے حوالے سے خطرناک قرار

COVID-19, Greece, news, Syria, Urdu
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے یونان میں موجود شامی مہاجرین کی خیمہ بستی کو حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے زور کے دوران 6000 افراد کے گنجائش والی جگہ پر 33،000 افراد کا قیام کسی بھی وقت انسانی المیے کا باعث بن سکتا ہے۔ ادارے کی اہم ذمہ دار اور مہاجرین پر تحقیق کی ماہر ہیلری مارگولیس کا کہنا ہے کہ یونانی حکومت نے خیمہ بستی میں بنیادی سہولیات کی وعدہ کیا تھا تاہم کسی قسم کا عمل نہیں کیا گیا۔ صورتحال خیموں میں مقیم افراد خصوصاًحاملہ خواتین کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب یونان نے ملک میں کورونا وباء کو کسی حد تک زیر دست کرنے کے بعد تالہ بندی میں نرمی کی ہے تاہم انتہائی مشکل حالات میں رہنے والے شامی مہاجرین کے لیے خیموں میں بند رہنے کی پابندی7 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے نےیونان پر زور دیا ہے ک...

Contact Us