امریکہ کی بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کی ہدایت ۔ چینی وزارت خارجہ
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چین کو اپنا قونصل خانہ بند کرنے کو کہا۔ بیجنگ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو جوابی کارروائی کی جاۓ گی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے قونصل خانے کو بند کرنے کے حکم کو سیاسی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
چین نے امریکہ سے فوری طور پر اس غلط فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ بصورت دیگر ، چین مناسب اور ضروری جواب دے گا۔چین کے گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ہوژیجن نے ٹویٹ کیا کہ بیجنگ کو قونصل خانے کی عمارت خالی کرنے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ یہ ایک پاگل اقدام ہے ۔
چینی ترجمان نے امریکی محکمہ انصاف کے حالیہ دعوے کو مسترد کردیا کہ چینی ہیکرز نے کوویڈ ۔19 ویکسین کی تیاری سے متعلق اعداد و شمار چوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں...