Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Month: جون 2020

تخفیف جوہری اسلحہ، روس اور امریکہ کے مابین مذاکرات جون میں متوقع، چین کو بھی دعوت

تخفیف جوہری اسلحہ، روس اور امریکہ کے مابین مذاکرات جون میں متوقع، چین کو بھی دعوت

American military, news, Russia - روس, United States of America, Urdu
امریکہ اور روس نے جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تخفیف جوہری اسلحہ سے متعلق مذاکرات جون میں متوقع ہیں ۔ تخفیف اسلحہ کے لیے امریکی خصوصی مذاکرات کار مارشل بلینگسلی نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی نائب سیکرٹری برائے خارجہ امور سیرگئی ریابکوف کے ساتھ جون میں مذاکرات کی تاریخ اور جگہ پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کہ مجوزہ مذاکرات کب اور کہاں ہوں گے اور نہ ہی روس نے ابھی تک اس کی تصدیق کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق چین کو بھی ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن چین کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی کوئی جواب نہیں ملا۔ ...
نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

coronavirus, COVID-19, news, Urdu
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سےنیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔  نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا...
کورونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے: نئی تحقیق سامنے آ گئی

کورونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے: نئی تحقیق سامنے آ گئی

COVID-19 pandemic, COVID-19 vaccine, news, Urdu
چین کے بعد اب ناروے اور جرمنی کے سائنسدان بھی ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خون کے بعض گروپ کے حامل افراد کے لیے کووڈ انیس زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ بعض کے لیے اس سے نمٹنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ کافی عرصے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جینیاتی عوامل کورونا وائرس سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ناروے اور جرمنی کے سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خون کے بعض مخصوص گروپ رکھنے والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں اوسلو کے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے محقق ٹام کارلسن اور جرمنی کی یونیورسٹی آف کیل کے محقق آندرے فرانکے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 1,610 ایسے کرونا متاثرین کے بارے میں طبی معلومات جمع کیں کا علاج اسپین اور اٹل...
امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

coronavirus, COVID-19 Medicare fraud, Medicare fraud, news, novel coronavirus, Urdu
امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان...
فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

Israel, New World Order, news, Palestine, US arms embargo, Zionism
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے اتنخابی نعرے پر عمل درآمد کی عملی کوشش شروع کر دیں جس کے خلاف تل ابیب میں ’یہودی- عرب ریلی‘ نکالی گئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر سڑکیں بلاک کر دیں اور ’قبضے کو روکا جائے‘ جيسے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اْس نئے متنازعہ قانون کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیل کو ایک یہودی ریاست قرار دیا گیا ہےاورغرب اردن کے وسیع علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دروز کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس احتجاج میں کم و بیش ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی ۔ اس مظاہرے میں تمام شہریوں کے لیے برابری کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ ماہ منظور کیے گئے اس نئے اسرائیلی قانون کو شہری آزادی کے گروپوں اور عرب اسرائیلوں نے شدید تنق...
لیبیا میں امن کی کوششوں کی طرف اہم قدم، حفتر نے جنگ بندی کا عندیا دے دیا

لیبیا میں امن کی کوششوں کی طرف اہم قدم، حفتر نے جنگ بندی کا عندیا دے دیا

لیبیا
خانہ جنگی کے شکار افریقی ملک لیبیا میں ترکی کی مداخلت نے بالآخر ملک میں سیاسی صورتحال بدل ڈالی ہے۔ ترکی نے جنوری 2020 میں کھل کر لیبیا کی عالمی تسلیم یافتہ حکومت کی عسکری مدد کا اعلان کیا تھا جس میں فوج کے علاوہ ڈرون طیارے بھی فراہم کیے گئے تھے۔ لیبیا کے وزیر اعظم فائز السراج کو ملنے والی اس کمک نے بالآخر خلیفہ حفتر کے جنگجوؤں سے ملک کے اہم تذویراتی شہرترہونا کا انتظام واپس لے لیا ہے۔ ترہونا دارالحکومت ترابلس سے صرف 80 کلومیٹر کی مسافت پر ہے اور شہر خلیفہ حفتر کا سیاسی وعسکری مرکز رہا ہے۔ یہاں ہی حفتر کے اتحادی جن میں مصر اور روس نمایاں ہیں، اسے امداد بھی فراہم کرتے تھے۔ حفتر کی جانب سے ترہونا کا انتظام کھونے کے بعد دونوں گروہوں کی طرف سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ جس میں حفتر نے اپنے اتحادی، مصر کے صدر الفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ف...
مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

China, چین, سیر و سیاحت
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ایک ایسا گاؤں دریافت ہوا ہے جہاں مچھر بالکل نہیں پائے جاتے۔ ڈنگ وولنگ میں ایک قدیم تہذیب ہاکا کے لوگ آباد ہیں، جو ہریالی اور خوبصورت مناظر کے ساتھ ساتھ منفرد طرز کے گھروں کے لیے بھی مشہور ہے۔ اور دنیا بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ ایسے میں اگر مچھر نہ ہوں تو سونے پہ سہاگا ہے۔ سطح سمندر سے سات سو میٹر بلند اس گاؤں میں جو جھیلوں، تالابوں، پہاڑیوں اور ہریالی سے بھرا پڑا ہے سیاح منفرد انداز میں تعمیر گھروں کو دیکھنے آتے ہیں، تاہم جب اس بات کا ادراک کیا گیا کہ یہاں مچھر نہیں ہیں تو قومی ذرائع ابلاغ بھی اس کی خصوصی خبر سازی کے لیے پہنچ گیا۔ قومی ذرائع ابلاغ کی بھرپور توجہ کو بھانپتے ہوئے لوگوں نے مقامی سیاحت کے لیے نیا جواز تراشا اور کہنا شروع کر دیا کہ اس کی وجہ ان کے گاؤں میں موجود مینڈک کی شکل سے مشابہہ ایک خاص پتھر ہے، جسکی وہ...
دربار صاحب پر انڈیا کے حملے کی یاد میں منعقد تقریبات ختم، پرسکھوں کی نسل کشی جاری

دربار صاحب پر انڈیا کے حملے کی یاد میں منعقد تقریبات ختم، پرسکھوں کی نسل کشی جاری

news, Urdu, بھارت, خالصتان, نسل کشی
سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب (گولڈن ٹمپل) اور اکال تخت صاحب پر 1984 میں انڈیا کی فوج کے حملے اوربربریت کی یاد میں منعقدہ سالانہ تین روزہ تقریبات آج ختم ہوگئی ہیں۔ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود اہم گورودواروں میں بھی اکھنڈپاتھ صاحب کی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ بھارت میں مرکزی تقریب کے دوران اس بار بھی خالصتان کے نعرے گونجے۔ https://www.youtube.com/watch?v=pLnL-ZVpG3M چھتیس سال قبل 1984 میں بھارتی فوج نے امرتسرمیں واقع دربارصاحب پر حملہ کرکے ناصرف سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اسے تباہ و برباد کر دیا بلکہ پنجاب اور خصوصاً سکھوں کی تہذیب کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ حملے میں دربار صاحب سے منسلک قدیم کتب خانے کو بموں سے جلا کر راکھ کر دیا جس میں ہزاروں نایاب اور لاکھوں تہذیبی کتب اور تاریخی دستاویزات موجود تھے۔ اسی جارحیت میں سکھ رہنما جرنیل سنگ...
فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

news, Urdu
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔ ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے لہٰذا ایران اپنے عدالتی نظام پر انگلی اٹانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔ فریبا عادل خواہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی قیدی فریبا عادل خواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے  اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ا...
ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

news, Urdu
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کا ایک ایک قیدی رہا کر دیا۔امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ دو سال سے ایرانی قید میں تھا جب کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری چار سال سے امریکی قید میں تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی اہلکار کی رہائی ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی شہری مائیکل وائٹ دو سال پہلے ایران گیا تھا لیکن اسے ایران کے سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سوشل میڈیا پر مبینہ توہین کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وائٹ پچھلے کچھ عرصے سے کورونا کے مرض کا شکار ہو کر ایران میں زیر علاج تھا جبکہ ایرانی سائنسدان کو اوہائیو کے تعلیمی دورے کے دوران امریکی راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایرانی سائنسدان پچھلے سال امریکی عدالت سے بری ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کی تحویل میں تھا۔ امریکی بحریہ کے اہلکار کی ایران سے رہائی پر ...

Contact Us