جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Month: جون 2020

انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

China, news, pakistan پاکستان, امریکہ, بھارت, کورونا
پاک چین دوستی اور جنوبی ایشیا کے دیگرعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات شدید خراب ہونے پر انڈیا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کی جھولی میں بھی جا بیٹھا۔ دونوں ممالک نے جمعرات کے روز ایک اہم عسکری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہزاروں میل کی مسافت پر موجود آسٹریلیا اور انڈیا ضرورت کے وقت رسدی تعاون فراہم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔ عالمی سیاست اور دفاع پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے معاشی و عسکری وزن کو ٹکر دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے اڈے استعمال کرتے ہوئے ایندھن کی بھرائی، اور کسی خرابی کی صورت میں بحالی کا کام کر سکیں گے۔ بھارت کا اس سے قبل ایسا ایک معاہدہ امریکہ کے ساتھ بھی موجود ہے۔ اور اس کا مقصد بھی سرحدی حفاظتی تعاون کے نام پر دراصل چین کی خطے میں ابھرتی مع...
طالبان نے القائدہ سے رابطوں کے سلامتی کونسل کے الزامات کی تردید کر دی

طالبان نے القائدہ سے رابطوں کے سلامتی کونسل کے الزامات کی تردید کر دی

United States of America, امریکہ, امن معاہدہ, سلامتی کونسل, طالبان
افغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کے دوران بھی طالبان کے القاعدہ کے ساتھ رابطے رہے۔ سلامتی کونسل نے ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سن 2019 کے اوائل تک طالبان کے القاعدہ کے ساتھ نہ صرف رابطے تھے بلکہ وہ طالبان کی مدد سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں مزید مضبوط ہوئے۔ رپورٹ 27 مئی کو جاری کی گئی جو یکم جون کی شب منظرعام پر آئی۔ طالبان نے منگل کو اس رپورٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اُن پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، طالبان امریکہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر من و عن عمل درآمد کر رہے ہیں۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سلامتی کونسل کے ان دعووں کی بھی تردید کی گئی ہے کہ طالبان جنگجو متحد نہیں، اور بعض دھڑے معاہدے سے خوش نہ...
معتمد اقوام متحدہ نیو یارک میں بے امنی پر شکستہ دل

معتمد اقوام متحدہ نیو یارک میں بے امنی پر شکستہ دل

George Floyd, Racism, United Nations, United States of America
مظاہرین احتجاج کے دوران وائٹ ہاؤس پر ہلہ بولتے ہوئے اقوام متحدہ کے معتمد انتونیو گوتریز کی جانب سے بھی امریکہ میں ایک سیاہ فام امریکی کی پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے ردعمل میں جاری احتجاجی مظاہروں، لوٹ مار اور بے امنی پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مرکزی دفاتر کے میزبان ملک امریکہ اور شہر نیویارک میں امن کی یوں بگڑتی صورتحال دیکھ کر میں شکستہ دل ہوں۔ https://twitter.com/antonioguterres/status/1267939502326263810 انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور مظاہرین دونوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب ایک قابل نفرت عمل ہے، انسانی معاشرے میں جداگانگی صحت مند تنوع کا باعث ہوتی ہے۔ ہمیں نسلی تعصب کو مسترد کرنا چاہیے اور تنوع سے قطعاً خوف نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی قیادت سے درخواست کی کہ معاشروں میں ہم آہنگی کے لیے سرمایہ کاری کریں ت...
مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

coronavirus, Middle East, pakistan پاکستان, Racism, United States of America, تارکین وطن, سیاہ فام, کورونا, نسلی تعصب
اگرچہ کوروانا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم مغربی ممالک میں اموات کی شرح اب تک دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ متحدہ ہائے امریکہ اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی ہلاکت کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک ہے جبکہ برطانیہ لگ بگھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ان میں آبادی اور اموات کی شرح کے لحاظ سے ایشیا اور افریقی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ جبکہ تحقیقی اندازوں کے مطابق آئندہ متاثرہ مریضوں میں متذکرہ گروہوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک جا سکتی ہے۔ اس موضوع پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مغربی ذرائع ابلاغ عامہ پر مختلف ماہرین وجوہات سے متعلق اپنی رائے دیتے نظر آئے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کے آبائی ممالک سے بھی تشویش کا اظہار سامنے آںے لگا ہے۔ تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ امتیازی معاملہ صرف مغربی ممالک میں مقیم تارکین وطن میں سامنے آرہا ہے، جب...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان: عمران خان حکومت کورونا سے تحفظ کیلئے خطے کی نسبت کم خرچ کر رہی، عوامی آگاہی پہ انحصار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان: عمران خان حکومت کورونا سے تحفظ کیلئے خطے کی نسبت کم خرچ کر رہی، عوامی آگاہی پہ انحصار

pakistan پاکستان, کورونا
عمران خان کی حکومت کی نظر میں عوامی جان کی کیا اہمیت ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پول کھول دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت پر کورونا کے اثرات پر مبنی ایک جامع تحقیقی دستاویز جاری کیا ہے جس سے عمران خان کی حکومت کی ترجیحات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں دیگر معاشی تفصیلات کے ساتھ انکشاف کیا گیا ہے کہ شعبہ صحت میں حکومتی اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں۔ یعنی عمران خان کی حکومت افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کی نسبت عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کم خرچ کر رہی ہے۔ جس سے حکومتی نظروں میں عوامی جان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے حکومتی ترجیحات کے پیش نظر عوام کو ہی نصیحت کردی ہے کہ ایسے میں عوامی آگاہی اور حکومت کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے، تاکہ جانوں کا ضیاں کم سے کم ہو۔ ...
کورونا سے پاکستانی معیشت کتنی متاثر ہوئی؟

کورونا سے پاکستانی معیشت کتنی متاثر ہوئی؟

pakistan پاکستان, کورونا, معیشت
یوں تو کورونا وائرس نے زندگی کے تمام شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے تاہم معیشت پر اس کے اثرات انتہائی شدید ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی معاشی ماہرین نئی پیش گوئی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کورونا کے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر ایک تحقیقی دستاویز جاری کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان کی تجارت شدید مثاثر ہوئی ہے جبکہ عالمی معیشت کے مثاثر ہونے سے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے۔ قومی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی کم قیمتوں سے دیگر درآمدی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی فائدہ ہوا ہے تاہم معاملات زندگی رک جانے کی وجہ سے ملکی معیشت کو اسکا زیادہ فائدہ نہیں ہوسکا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وباء کے باعث مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے عوام کی قوت خرید گھٹ گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی سست رو...
پاکستان سے ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانی چڑیل مچھلی کی باقیات دریافت

پاکستان سے ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانی چڑیل مچھلی کی باقیات دریافت

Fossils, pakistan پاکستان, آثار قدیمہ, تحقیق, تہذیب پاکستان, رکاز
چڑیل مچھلی کی موجودہ قسم اینچووی مچھلی کے نام سے پہچانی جاتی ہے آج دنیا بھر کے سمندروں میں اینچووی نسل کی مچھلی عام پائی جاتی ہے۔ لیکن پاکستان سے ملنے والا کروڑوں سال پرانا رکاز ظاہر کرتا ہے کہ آج خوردنی سمندری پودے (پلانکٹن) کھانے والی یہ مچھلی پہلے اپنے بڑے اور تیز دانتوں سے دیگر مچھلیوں کا خوب شکار کرتی تھی۔ پاکستان سے دریافت ہونے والی اس نوع کا نام چڑیل رکھا گیا ہے۔ کیونکہ چڑیل اپنے ناخنوں اور لمبے دانتوں کی وجہ سے ہماری فرضی داستانوں کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ اس ضمن میں ایک مکمل رکاز یا فاسل بیلجیئم اور دوسرا جزوی فاسل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کوہ نمک کے سلسلے سالٹ رینج سے ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑے اور نوکیلے دانتوں (سیبر ٹوتھ) ٹائیگر کی طرح اس مچھلی کے دانت بڑے اور غیرمعمولی تھے جو اسے ایک خطرناک شکاری بناتے تھے اور وہ چھوٹی مچھلیوں کا شکار کیا کرتی تھی۔ عجیب بات یہ ہے کہ آج...
ڈینیئل پرل: عدالت عالیہ نے عدالت سندھ کے فیصلے کا حکم معطل کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کر دی

ڈینیئل پرل: عدالت عالیہ نے عدالت سندھ کے فیصلے کا حکم معطل کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کر دی

pakistan پاکستان, Terrorism
پاکستان کی عدالت عالیہ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے مقدمے میں مبینہ ملوث ملزمان کو چھوڑنے کے صوبائی عدالتی فیصلے کو معطل کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست رد کر دی ہے۔ عدالت نے سنوائی میں کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست خامیوں اور غیر متعلقہ دفعات سے بھری پڑی ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے کہا کہ ثبوت فراہم کیے جائیں کہ اغواء ہوا، اور ڈینیئل پرل کا ہی اغواء کیا گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اپنا یہ الزام بھی ثابت کرے کہ ساری سازش راولپنڈی میں تیار کی گئی۔ فاضل جج منظور ملک نے کہا کہ عدالت کو مقدمے کے تمام دستاویزات فراہم کیے جائیں، تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ مقدمہ کیا ہے۔ مقدمے میں حکومت سندھ کے وکیل معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جنہیں محاطب کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ملزمان کا اعترافی بیان اور پہچان قانون کے مطابق...
امریکہ: مظاہرین نے صدارتی محل پر ہلہ کیوں بولا؟

امریکہ: مظاہرین نے صدارتی محل پر ہلہ کیوں بولا؟

Conservative Politics, Donald Trump, Election Campaign, George Floyd, Liberal Media, United States of America
امریکا میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شروع ہونے والے ہنگامے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ شدت کا یہ عالم ہے کہ مظاہرین نے جمعے کی شب وائٹ ہاؤس پر ہلہ بول دیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=qSSSPobNzNE وائٹ ہاؤس پر مظاہرین کے ہلہ بولنے کے مناظر اگرچہ وائٹ ہاؤس پر یہ تاریخ کا پہلا حملہ نہیں ہے اور اس سے قبل 1812 میں شروع ہونے والی برطانیہ امریکہ جنگ کے دوران 24 آگست 1814 میں بھی برطانوی فوجیوں نے نہ صرف وائٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا بلکہ اسے آگ بھی لگا دی تھی۔ برطانوی حملے کے دوران اس وقت کے امریکی صدر جیمز میڈسن نے اہل خانہ سمیت بھاگ کر جان بچائی تھی۔ اور اس کے بعد بھی تاریخ میں اب تک یہ گیارواں واقع ہے کہ جب انفرادی یا گروہی سطح پر امریکی صدارتی محل پرحملہ کیا گیا ہو۔ ایک مصور کی برطانوی افواج کے وائٹ ہاؤس کو جلانے کے مناظر کی عکس بندی ...

Contact Us