جمعرات, March 7 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

news

بروز پیر 13جولائی  ، کشمیریوں کا یومِ شہدا منانے کا اعلان

بروز پیر 13جولائی ، کشمیریوں کا یومِ شہدا منانے کا اعلان

kashmir, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, نسل کشی
دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931ء کے شہدا کی یاد میں پیر کو یوم شہدا منائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے 13 جولائی 1931ء کو انتہائی المناک اور انسانیت سوز واقعہ رقم کرتے ہوۓ 22 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس وقت کے حریت پسند عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکومت کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا۔ 13 جولائی 1931ء کو عبدالقدیر کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران سرینگر میں سینٹرل جیل کے باہر نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی لیکن مہاراجا کے سپاہیوں نے اس کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ شائد تاریخ کی واحد اذان تھی جسکی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔ڈوگرہ حکومت کی فوج کے ہاتھوں 22 کشمیری نوجوانوں کی شہادت تاریخ کا ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔ ...
امریکہ اگلے جولائی تک ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا

امریکہ اگلے جولائی تک ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا

news, Trump, Urdu, WHO, اردو نیوز, اقوامِ متحدہ
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ تقریباً ایک سال میں عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ دے گا ۔ ڈبلیو ایچ او نے باضابطہ طورصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی تصدیق کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے چین کو مورد الزام ٹھہرانے میں اپنی "ناکامی" کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روک دینے کی دھمکی دی تھی ۔ مئی میں ڈبلیو ایچ او کو چین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 30 دن کا الٹی میٹم جاری کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چین کے خلاف امریکی توقعات کے مطابق کاروائی نہ ہونے پر ٹرمپ نے امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منگل کے روز اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ 6 جولائی 2021 کو ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور ڈیموکریٹک قانون سازوں...
اسرایئل ایرانی جوہری مقام پر پراسرار دھماکے میں ممکنہ طور پر ملوث

اسرایئل ایرانی جوہری مقام پر پراسرار دھماکے میں ممکنہ طور پر ملوث

Iran, Israel, news, Urdu, world عالمی خبریں, آج روس, اردو نیوز, عالمی
ایران نتنز کے اہم مقام پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دینے پر مجبور ہوسکتا ہے گذشتہ ہفتے ایک مشکوک دھماکے نے ایران کے جوہری پروگرام میں ایک انتہائی حساس اور قیمتی مقام کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔ اب قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے اور ایران اس کے جواب میں کیا کرسکتا ہے۔ حملے کا شک اسرائیل کی جانب ہے جس نے ماضی میں ایرانی سرزمین پر نہ صرف خفیہ کارروائیاں کی ہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دستاویزات اور فائلیں بھی چوری کیں - اور اس کا مقصد تہران کی جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کو کم کرنا ہے۔ حساس مقام پر ایسی تخریب کاری میں اسرائیل، کسی دوسرے گروہ یا ملک کے ملوث ہونے کا مطلب ایران کے انتہائی حساس مقامات میں حفاظتی اقدامات کی کمی اور ممکنہ طور پر دشمنوں کی ان مقامات میں دراندازی ہے۔ ایران کے جوہری توانائی اتھارٹی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ک...
بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

China, news, Urdu, رہن سہن, طب, کورونا, مضر صحت
چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک بتائی جاتی ہے چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اندرونی علاقے منگولیا کے بیانور شہر کے ایک رہائشی میں بوبونک طاعون کا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ انتہائی مہلک ہے۔ بوبونک طاعون کی بیماری ، جو بیکڑیا، پسو کے کاٹنے یا متاثرہ جانورں سے پھیلتی ہے اس “بلیک ڈیتھ” نامی طاعون کے سبب ایک صدی قبل 50 ملین کے لگ بھک افراد دنیا بھر میں اموات کا شکار ہوگئے تھے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیانور شہر کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میونسپل حکام کو مریض سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مقامی حکام نے طاعون سے بچاو کے لیے شہر بھر میں تیسرے درجے کی وارننگ جاری کردی ہے، جوکہ چار درجے کے نظام میں دوسرے کم ترین درجے کی وارننگ ہے۔بوبونک طاعون کی بیماری، جو طاعون کی تین شکلوں میں سے ایک ہے، انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہ...
سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

EU, European Union, news, Uncategorized, world عالمی خبریں, اردو نیوز
سربیا اور کوسوو کے مابین جاری تناؤ کو کم کرنے کی خاطر یورپی یونین کی سطح پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیر کے دن فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کو منعقد ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کریں گے۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب گزشتہ ماہ ہی دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے سربیا میں نوے کی دہائی کے اواخر میں ہوئی اس جنگ میں کوسوو کے صدر ہاشم تاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد کی، جس میں تیرہ ہزار افراد مارے گئے تھے۔اس میں شریک ہونے والے ممالک میں بوسنیا، ہرزیگوینا، کروشیا، مونٹی نیگرو، سربیا، کوسووو اور سلووینیاشامل ہوںگے۔ ...
مقبوضہ کشمیر:جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر:جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

Hindutva, India, kashmir, news, Urdu, بھارت, نسل کشی, ہندتوا
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں انسان اپنے بنیادی انسانی حقوق کے بغیر زندہ ہیں اور بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غضب کررکھے ہیں۔  رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کی قتل و غارت گری، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی حراست، تشدد، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، املاک کو نقصان پہنچانا اور خواتین کی بے حرمتی کرنا معمول بن گیا ہے۔ان سب کے ساتھ بھارت کے فاشسٹ سیکورٹی ادارے نہتے ،معصوم اور بے قصور کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔ رپورٹ میں 2016 کو مقبوضہ کشمیر میں "آنکھوں سے محرومی "کا سال قرار دیا گیا جب کہ ...
روس میں دستوری ریفرنڈم:  پوٹن 2036 تک روس کے صدرمتوقع

روس میں دستوری ریفرنڈم: پوٹن 2036 تک روس کے صدرمتوقع

news, Russia - روس, Urdu, world عالمی خبریں, آج روس خاص, روس
روسی قوانین میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے ریفرنڈم کا عمل بدھ یکم جولائی کو مکمل ہو گیا۔ ریفرنڈم کا سلسلہ سات دنوں پر پھیلا ہوا تھا۔ نتائج کے مطابق لوگوں نے انتہائی بڑی اکثریت کے ساتھ اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ دستوری اصلاحات کے منظور ہونے سے اب ولادی میر پوٹن کے اپنے منصب پر فائز رہنے کی راہ سن 2036 تک ہموار ہو گئی ہے۔ روسی الیکشن کمیشن کے مطابق اٹھہتر فیصد سے زائد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور بھاری اکثریت میں لوگوں نے دستوری ترامیم کی منظوری دی ہے۔ ریفرنڈم میں پیش کردہ آئینی ترامیم کی مخالفت میں اکیس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ریفرنڈم کا ٹرن آؤٹ پینسٹھ فیصد رہا۔ روسی پارلیمنٹ دستوری اصلاحات کے پیکج کی باضابطہ منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔ دستوری ریفرنڈم کی کامیابی روس کی کامیابی کومنقسم اپوزیشن نے یہ کہہ کر مستردکر دیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں کئی بے ضابطگیاں واضح...
نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

coronavirus, COVID-19 pandemic, news, Urdu, کورونا
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس اس اصل وائرس سے تین سےچھ گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے ۔ سائنسی جریدے 'سَیل‘میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی متغیر شکل جو اس وقت دنیا کے لاتعداد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، اس انفیکشن  سے کہیں زیادہ شدید اور مہلک ہے، جس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا۔ متعدی بیماریوں کے امریکی ماہر ایتھونی فاؤچی نے امریکہ کی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا، ''اس تحقیق سے واضح ہوا کہ ایک ایسی میوٹیشن یا تغیر شدہ سیل پایا جاتا ہے جو وائرس کو بہتر انداز میں اپنے جیسی خصوصیات کے حامل خلیے کے عمل کو دہرانے میں مدد دیتا ہے اور غالباً اس میں وائرل ہونے کی کہیں زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر فاؤچی اگرچہ اس تحقیق کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ خود امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مسلسل خب...
سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن میں4 حوثی ڈرون کو تباہ کردیا

سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن میں4 حوثی ڈرون کو تباہ کردیا

Houthi Forces, Military, news, Saudi Arab, Urdu, world عالمی خبریں, Yemen, اردو نیوز, حوثی تحریک, سعودی اتحاد, سعودی عرب, یمن
یمن میں حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں واقع خمیس مشائط اور نجران کو ڈرونوں سے نشانہ بنایا۔ اس تحریک کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے ٹویٹ کیا کہ حوثی فورسز کا مقصد نجران ہوائی اڈے پر ایک کنٹرول روم، کنگ خالد ایئر بیس میں اسلحہ خانے اور دیگر فوجی اہداف تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرونز نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مغربی حمایت یافتہ سعودی زیرقیادت اتحاد نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی سمت میں اس گروپ کی طرف سے بھیجے گئے چار بارود سے بھرے ڈرونوں کو روکا اور تباہ کردیا۔ سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ڈرونز کو یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام علاقے پر روک لیا گیا تھا۔سعودی اور متحدہ عرب امارات کی افواج پر مشتمل اتحاد نے ،سعودی عرب پر سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملے تیز کیے جانے کے بعد ، بدھ کے روز حوثیوں کے خ...
امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

COVID-19, EU, news, United States of America, Urdu, اردو نیوز, امریکہ, تارکین وطن, کورونا, یورپی یونین، سیاحتی پابندی
یورپی یونین نے امریکہ میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تاہم اس پابندی کے اطلاق کے حتمی فیصلے کا امکان یکم جولائی تک متوقع ہے۔ یورپی حکام کے مطابق امریکا کورونا وبا پر قابو پانے سے تا حال قاصر ہے جسکی وجہ سے امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ پابندی صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ روس اور برازیل کے سیاحوں پر بھی عائد کی جاۓ گی۔ یہ بات دلچسپی سے خارج نہیں کہ مارچ میں یورپ کو کرونا وبا کے باعث امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے اسی قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یورپ خود وبا کا مرکز تھا۔ اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔ اس وقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ دنیا کے وبا سے متاثرہ ممالک میں سرِ فہرست ہے۔ جبکہ محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ23 ہزار سے زائد امری...

Contact Us