Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

news

سلامتی کونسل کا کراچی حملے پر مذمتی بیان، بھارتی پراپیگنڈہ ہوا ناکام

سلامتی کونسل کا کراچی حملے پر مذمتی بیان، بھارتی پراپیگنڈہ ہوا ناکام

news, pakistan پاکستان, security council, Urdu, اردو نیوز, بھارت, سلامتی کونسل
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان جاری کر دیا۔ بھارت کی تمام تر منفی سفارتکاری اور پراپیگنڈہ ناکام ہو گۓ۔ سلامتی کونسل کے مذمتی بیان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر قانونی چارہ جوئی پر زور دیا گیا۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا۔ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا جھوٹے پراپیگنڈے کا پرچار کرتے ہوۓ اس بات پر زور دیتا رہا کہ سلامتی کونسل اس معاملے پر خاموش ہے۔ تاہم، بھارت کی منفی سفارتکاری اور مودی حکومت کے مذمتی بیان کو رکوانے کے تمام ہتھکنڈے اس وقت مکمل ناکام ہو گۓ جب سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ اس مذمتی بیان کوسلامتی کونسل کے تمام اراکین کی متفقہ طور پر حمایت بھ...
ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور :  جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور : جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

China, civil liberties, hongkong, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, نو آبادی, ہانگ کانگ
غیر ملکی خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے منگل کو ہانگ کانگ کے لیے سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کا ڈرافٹ ابھی شائع ہونا باقی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کا سرکاری خبر رساں ادارہ منگل کو ہی نئے قانون کی بعض شقوں کو شائع کرے گا۔ یاد رہے کہ چین کی سرکاری نیوز ایجسنی نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جن کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی ٹاپ کمیٹی کے پاس ہو گا۔ نئے قانون کے تحت کسی بھی قسم کی علیحدگی، بغاوت، دہشت گردی یا غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کے مرتکب شخص کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔اور منٹوں میں ہی اس قانون کا اثر واضح ہوگیا۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں نے نئے قانون اور اس میں تجویز کردہ سزاؤں کے ڈر سے اپنے اپنے ...
سلییمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری: ایران کا انٹرپول سے رابطہ

سلییمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری: ایران کا انٹرپول سے رابطہ

Iran, news, Soleimani, Trump, Urdu, امریکہ
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 امریکیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لیے ایران انٹرپول چینلز سے رابطہ کرے گا ۔ مشتبہ افراد کی فہرست میں سرفہرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے القدس فورس کے اعلیٰ کمانڈر کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے نام انٹرپول پر بھیجے گئے ہیں ، ایرانی اہلکار نے پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئےاس قتل کو ایک "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔ان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ بغداد میں سلیمانی کے قتل سے ایک دن قبل مظاہرین کے ہجوم نے امریکی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔ ہجوم پر قابو پاتے ہوئے اسے سفارتی مشن کے عملے پر حملہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نےعراق میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے دورا...
شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

شمالی یورپ میں جوہری تابکاری میں اضافہ: روس ذمہ دار قرار

European Union, news, Russia - روس, Urdu, اردو نیوز, روس
شمالی یورپی ممالک میں رواں ماہ کے دوران جوہری تابکاری میں اضافہ نوٹ کیا گیا جسے ڈچ ماہرین نے ممکنہ طور پر مغربی روس میں موجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کی موجودگی کی وجہ قرار دیا ہے نارڈک نیوکلیئر سیفٹی ایجنسیوں نے حالیہ دنوں کے دوران فن لینڈ اور شمالی سکینڈے نیویا میں ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپس میں اضافہ نوٹ کیا۔ سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے ماہرین اس اضافے کا محرک نہیں جان پائے۔ نارڈک نیوکلیئر سیفٹی اداروں کے مطابق تابکاری میں اضافے کا درجہ انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے۔ تاہم ڈچ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تابکاری میں اضافہ مغربی روس میں موجود پاور پلانٹ میں کسی ممکنہ خرابی کے باعث ہوا ہے۔ ہالینڈ کے عوامی صحت کے ادارے کے مطابق ڈیٹا کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے تابکاری کا مرکز 'مغربی روس‘ میں ہے اور بظاہر یہ 'جوہری پاور پلانٹ میں فیول ایلیمنٹ میں ہونے والی کسی خرابی‘ کے باعث شروع...
روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو رقوم دیں: امریکی انٹیلی جنس

Afghanistan, American military, news, United States of America, Urdu, Vladimir Putin, world عالمی خبریں, امریکہ, روس, طالبان
نیویارک ٹائمز کے مطابق روسی فوجی انٹیلی جنس کے ایک یونٹ نے افغان طالبان کے قریبی جنگجوؤں اور جرائم پیشہ افراد میں مالی رقوم تقسیم کیں۔ امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے افغان طالبان کے جنگجوؤں کو خفیہ طور پر مالی رقوم ادا کیں جس کا مقصد افغانستان میں امریکی فوجیوں یا نیٹو افواج کے اہل کاروں کو ہلاک کرنا تھا۔ اخبار نیو یارک ٹائمز میں جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پرکئی ماہ قبل پہنچ گئی تھی جب کہ طالبان واشنگٹن کے ساتھ تاریخی مذاکرات میں مصروف تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو امریکی انتظامیہ اور طالبان تحریک نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی رُو سے افغانستان سے امریکی افواج کا تدریجی انخلا عمل میں آنا تھا اور اس کے علاوہ باغیوں اور کابل حکومت کے درمیان امن مذاکرات بھی ہونے تھے۔ اخبا...
چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا  جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے: اقوام متحدہ کے ماہرین

news, Urdu, اویغور مسلمان, چین, نسل کشی, نسلی تعصب
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو ہانگ کانگ میں بیجنگ حکومت کے نئے سکیورٹی قانون کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایغور مسلمان، تبت کے باشندوں اور شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان پر ہونے والے مبینہ مظالم پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کے ان پچاس خصوصی نمائندوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ چین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ اویغور مسلمان اپنے خد و خال، زبان اور تہذیب میں چين کے اکثریتی نسل ''ہان ''چینیوں کی نسبت وسطی ایشیائی لوگوں سے زیادہ نزدیک نظر آتے ہیں۔سن 2014 سے اب تک 20 لاکھ اویغور مسلمان اور دیگر نسلی اقلیتوں کو انسداد دہشت گردی کی ایک مہم کے تحت کیمپوں میں نظر بند کیا گ...
بھارت نے چین میں تیار کردہ امریکی مصنوعات کی درآمد کو روک دیا

بھارت نے چین میں تیار کردہ امریکی مصنوعات کی درآمد کو روک دیا

news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, بھارت
سرحدی تصادم کے بعد بھارت نے چین میں تیار کردہ امریکی مصنوعات کی درآمد کو روک دیا بھارت کی بڑی بندرگاہوں کے کسٹم حکام چین سے آنے والی درآمدات روک رہے ہیں جس میں ایپل ، ڈیل ، سسکو اور فورڈ موٹر کمپنی جیسی کمپنیوں کے ذریعہ چین میں تیار کردہ امریکی سامان بھی شامل ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم نامی امریکی فرم کی نمائندگی کرنے والے ایک لابی گروپ نے بھارت کی وزارت تجارت کو ایک خط میں درآمدات کی روک تھام پر توجہ دلائی ہے۔اس گروپ نے کہا کہ حکام نے چین سے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر آنے والے صنعتی سازوسامان کی منظوری کو اچانک روک دیا ہے۔ بدھ کے روز ، انڈیا سیلولر اور الیکٹرانکس ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا کہ اس کے ممبروں کو حال ہی میں بتایا گیا تھا کہ دہلی ، ممبئی ، اور چنئی کے شہروں کے ہوائی اڈوں پر چین سے آنے والی تمام سامان کی جانچ کے لئے نیا...
وسطی شام میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کے بعد بڑے دھماکے

وسطی شام میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کے بعد بڑے دھماکے

Israel, news, Syria, Urdu, اردو نیوز, شام اسرائیل حملہ
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، جنوبی اور وسطی شام میں متعدد فوجی اڈوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا الزام دمشق نے اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں رات میں دن کا سماں پیدا کرنے والے دھماکے دکھاۓ گۓ ہیں ۔ شام کی فوج نے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کے روزرات ایک بجے سے کچھ دیر پہلے سلامیہ اور صبورہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ۔ شام کی فوج نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاع نے بڑی تعداد میں دشمن میزائلوں کو مار گرانے کی کوشش کی لیکن کچھ اہداف کو ہی کامیابی سے نشانہ بنایا جا سکا جس سے دوسری طرف صرف معمولی نقصان ہوا۔ ...
ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

coronavirus, COVID-19 testing, Donald Trump, news, Trump, Urdu, امریکہ, کورونا
نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کرونا کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی ٹرمپ کی یہ حرکت ان کی اخلاقی پستی کا پتہ دیتی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی خبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی عق...
میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاری

میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاری

news, Urdu, تباہ کاری, زلزلہ, میکسیکو
میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور۳۰  زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل گئے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  اوسیکا کا بحرالکاہل تھا۔ دوسری جانب زلزلے کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں...

Contact Us