Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

پاک روسی وزراۓ خارجہ کا رابطہ،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاک روسی وزراۓ خارجہ کا رابطہ،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

news, pakistan پاکستان, Russia - روس, Urdu, اردو نیوز, پاک روسی خارجی امور
پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان اور روس نے علاقائی تناظر میں دو طرفہ ایجنڈے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔ روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ٹیلیفونی رابطے میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے روسی ہم منصب کو وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ترقی پذیر ملکوں کے لیۓ قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے عالمی اقدام کے بارے میں اپیل سے آگاہ کیا جس پر روسی ہم منصب نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے دوہرے لاک ڈاؤن ، پرتشدد فوجی کاروائیوں اور مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازشوں پہ گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں وزراۓ خارجہ نے کرونا وائرس کی عالمی وبا ، علاقائی امور اور کثیر جہتی امور پر دو طرفہ تعاون م...
سشانت سنگھ راجپوت کی موت، سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت، سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ

news, Urdu, بالی وڈ, بھارت
سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ سلمان خان اور کرن جوہر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ بھارتی اداکار کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن بتائی گئی۔ اداکار کی زندگی سے اخز کردہ معلومات کے مطابق اسے اپنے فلمی کیریئر میں شدید لابنگ کا سامنا کرنا پڑا جو کہ پہلے اسکا ڈپریشن اور پھر اسکی موت کی وجہ بنی سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت 8افراد اداکار کی خودکشی کے ذمہ دار قرار دیۓ گئے۔ ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کی ان بڑی شخصیات کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ مقدمہ دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت درج کر لیا گیا ہے مقدمہ درج کروانے والے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ سشانت سنگھ کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اسے قتل قرار دیا جائے۔ وکیل نے کہا ہے...
بولٹن کی کتاب ،صدر ٹرمپ سنگین الزامات کی زد میں

بولٹن کی کتاب ،صدر ٹرمپ سنگین الزامات کی زد میں

news, Urdu, اردو نیوز, امریکہ
سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اس وقت اپنی آنے والی کتاب ’ وہ کمرہ جہاں یہ ہوا ‘ میں امریکی صدر ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کر دیۓ۔ بولٹن کے مطابق اسکی ملازمت کے دوران ٹرمپ کے تمام فیصلے صرف اور صرف صدارتی انتخاب میں اپنی جیت یقینی بنانے کے زیرِاثر تھے۔ ٹرمپ نے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے لیۓ بخوشی غیر ملکی مدد بھی طلب کی۔ سی این این کو فراہم کی گئی بولٹن کی کتاب کی کاپی میں ٹرمپ پر چینی صدر سے معاونت طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ٹرمپ نے چینی صدر شی سے زراعت کے شعبے میں امریکی مصنوعات خریدنے کے لیۓ منت سماجت کی تا کہ ٹرمپ دوسری بار صدارتی انتخابات جیت سکے۔بولٹن کے ان الزامات نے امریکی سیاست میں کھلبلی مچا کر رکھ دی۔ بولٹن نے مزید الزامات عائد کرتے ہوۓ یہ بھی بیان کیا کہ ٹرمپ نے ہمیشہ اپنے من پسند دکٹیٹروں کی معاونت و حمایت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ دوسری ط...
ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکہ نے چینی حکام پرمزید پابندیاں عائد کر دیں

ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکہ نے چینی حکام پرمزید پابندیاں عائد کر دیں

news, Urdu, امریکہ, اویغور مسلمان, چین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال ،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظورکیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ 20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے کے الزام میں چین پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا الزام عاید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں اویغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماکہ ...
چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

China, India, news, Urdu, اردو نیوز, بھارت, چین
نئی دہلی کے مطابق، چین کی سرحد کے ساتھ جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کی سرحد عبور کرنے اور چینی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ، کشمیر کی وادی گالوان میں پیر کی رات چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوۓ ایک بھارتی ذرائع کے مطابق ، دونوں ممالک کے سینئر فوجی عہدیدار اس وقت صورتحال میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے ملاقات کر رہے ہیں۔ بھارت نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اطراف میں جانی نقصان ہوا ہے ، حالانکہ انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ اس تصادم میں کتنے چینی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہفتوں سے ، بھارتی اور چینی فوجی مشرقی لداخ ، جو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا ایک حصہ ہے ، لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ متعدد مقامات پر تناؤ میں کھڑے ہی...
بھارت کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیۓ کوششیں

بھارت کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیۓ کوششیں

India, news, United Nations, Urdu, اردو نیوز, اقوامِ متحدہ, بھارت, سلامتی کونسل
مزٖہبی انتہا پسند بھارتی مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیۓ اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت کیا اس رکنیت کا اہل بھی ہو سکتا ہے؟ کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ،متنازعہ شہریت بل ،ایل او سی پر بے گناہ شہریوں پر گولہ باری اور چین ،نیپال سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بگڑتے سرحدی تنازعات جیسے سنگین معاملات بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیۓ کافی ہیں۔خود بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے پرتشدد واقعات بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے دعویٰ کی یکسر نفی ہے۔ اس تمام صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیۓ بھارتی جوڑ توڑ عالمی ضمیر اورانصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔...
سعودی آرامکو کی میگا ڈیل: سابک کے70 فی صد حصص 69ارب 10 کروڑ ڈالر میں  خرید لیے

سعودی آرامکو کی میگا ڈیل: سابک کے70 فی صد حصص 69ارب 10 کروڑ ڈالر میں خرید لیے

news, Urdu
سعودی آئل کمپنی آرامکو نے اتوار کے روز سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے دو ارب 10 کروڑ حصص 259 ارب ریال (69 ارب 10 کروڑ ڈالر) میں خرید لیے ہیں جو کہ سابک کے کل حصص کا 70 فی صد ہیں۔سعودی آرامکو نے چار خصوصی ترسیلات زرکے ذریعے رقم ادا کردی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی آرامکو کا گذشتہ سال حکومت کے خود مختار دولت فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ پیٹروکیمیکل فرم کے بیشتر حصص کی خریداری کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ سابک کے ایک حصص کی قیمت قبل ازیں 123 ریال (32۰8 ڈالر) مقرر کی گئی تھی۔ اس سمجھوتے کےتحت یہ بھی طے پایا تھا کہ سعودی آرامکو سابک کے حصص خریدنے کے لیے چار بانڈز کے ذریعے رقوم ادا کرے گی۔ یہ بانڈز سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کو جاری کیے جائیں گے سمجھوتے کے وقت آرامکو نے یہ واضح کیا تھا کہ خریداری کی کل قیمت کی 36 فی صد رقم کو مختلف اخراجات کی مد میں ایڈجسٹ کیا جاس...
امریکی پولیس کی خباثت نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری کی جان لے لی

امریکی پولیس کی خباثت نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری کی جان لے لی

news, Racism, United States, United States of America, Urdu, امریکہ, سیاہ فام, نسلی تعصب
امریکی پولیس کی دہشت گردی اور خباثت ختم نہ ہوئی ۔اس نے اس بار لاطینی امریکی نژاد شہری رے شارڈ بروک کی جان لے لی۔ بروکس کی ہلاکت کا واقعہ بارہ جون کی رات اس وقت پيش آيا، جب وينڈیز نامی فاسٹ فوڈ ريستوراں کی جانب سے پوليس کو یہ شکايت کی گئی تھی کہ ايک شخص اپنی گاڑی ميں سو گيا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائيو تھرُو ميں گاڑياں پھنس کر رہ گئی ہيں۔ موقع پر پہنچنے والے پوليس اہلکاروں کے مطابق ستائيس سالہ رےشارڈ بروکس کا 'فيلڈ سوبرائٹی ٹيسٹ‘ کيا گيا، جس ميں وہ ناکام رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار يہ ٹیسٹ اس وقت کرتے ہيں، جب انہيں يہ شبہ ہو کہ کوئی مشتبہ شخص شراب يا کسی اور نشہ آور مادے کے زير اثر ہے اور اس لیے ڈرائيونگ کرنے کے قابل نہيں رہا۔ اس ٹيسٹ ميں ناکامی کے بعد جب پوليس اہلکاروں نے رےشارڈ بروکس کو حراست ميں لينے کی کوشش کی، تو اس نے مزاحمت کی۔ تفصیلات کے مطابق امريکی رياست ج...
بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

India, news, Urdu, بھارت, کورونا, نسلی تعصب, ہندتوا
بھارت میں مسلم کشی اور بغض کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ اتر پردیش میں کورونا کے شبہ پر مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔ https://twitter.com/alok_pandey/status/1271018371413274625 بیس سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں لیکن مداخلت نہیں کرتے اور کچڑے کی وین محمد انور کی لاش کو لے کر چلے جاتی ہے۔ ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا، کئی گھنٹوں تک لاش یونہی پڑی رہی، جس پر کچھ راہگیروں نے ایمبولینس کو بلایا پر اس نے کورونا کے ڈر سے لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔ اب تک محمد انورکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جو بظاہر دل کے دورے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، تاہم اسی...
امریکہ کی ایک ریاست وفاق سے الگ ہوگئ: مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کردیا

امریکہ کی ایک ریاست وفاق سے الگ ہوگئ: مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کردیا

news, United States, United States of America, Urdu, سیاہ فام, نسلی تعصب
جارج فلوئیڈ کی موت نے امریکہ کی توڑ پھوڑ کا آغاز کر دیا ۔فلوئیڈ کی موت کے بعد پھوٹ پڑنے والے نسلی فسادات نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا۔امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں ۔مظاہرین نےشہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل کے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےایک ٹوئیٹ میں ڈیموکریٹس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی والے یہ نہیں سمجھ رہے کہ دہشتگرد اس ملک کے شہروں کو آگ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اپنے ایک اور ٹوئٹ  میں واشنگٹن کے...

Contact Us