سلییمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری: ایران کا انٹرپول سے رابطہ
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 امریکیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لیے ایران انٹرپول چینلز سے رابطہ کرے گا ۔ مشتبہ افراد کی فہرست میں سرفہرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے القدس فورس کے اعلیٰ کمانڈر کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے نام انٹرپول پر بھیجے گئے ہیں ،
ایرانی اہلکار نے پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئےاس قتل کو ایک "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔ان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بغداد میں سلیمانی کے قتل سے ایک دن قبل مظاہرین کے ہجوم نے امریکی سفارت خانے میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔ ہجوم پر قابو پاتے ہوئے اسے سفارتی مشن کے عملے پر حملہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نےعراق میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے دورا...